پی ٹی آئی کا این اے 122کے نتائج کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

Published on November 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments

12
لاہور(یو این پی)تحریک انصاف نے ایک بار پھر این اے ایک سو بائیس لاہور کے انتخابات کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قیادت نے قانونی ماہرین کو الیکشن کمیشن اور نادرا سے متعلقہ ریکارڈ حاصل کر کے ایاز صادق کی کامیابی خلاف الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف نے اس بار انتخابی عمل کو این اے ایک سو بائیس کے ووٹ بڑی تعداد میں حلقے سے منتقل کرنے کی بنیاد پر چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق قیادت سے ہدایت ملنے کے بعد وکلاءکی ٹیم نے پٹیشن کی تیاری شروع کر دی ہے جبکہ الیکشن کمیشن اور نادرا میں متعلقہ ریکارڈ کے حصول کیلئے دس نومبر کو درخواست دائر کی جائے گی۔تحریک انصاف نے پٹیشن کے ساتھ ان دو ہزار افراد کے بیان حلفی بھی لف کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کے ووٹ ان کی مرضی کے خلاف این اے ایک سو بائیس سے دیگر حلقوں میں منتقل کیے گئے ہیں۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف کو حلقے کے صرف آٹھ سو بارہ ایسے افراد کا فارم اے مل سکا ہے جن کے ووٹ ان کی مرضی سے منتقل کیے گئے ہیں۔تحریک انصاف کی تحقیقات کے مطابق دو ہزار تیرہ کے انتخابات کے بعد حلقے میں اکیس ہزار نو سو گھوسٹ ووٹ شامل کیے گئے جبکہ سات ہزار آٹھ سو نئے ووٹوں کا درست اندراج کیا گیا۔اس کے برعکس دو ہزار تیرہ کے بعد مجموعی طور پر مزید چھبیس ہزار ووٹ لسٹ میں شامل کیے گئے ہیںاس کے علاوہ پینتالیس سو ووٹوں کا اخراج بھی کیا گیا ذرائع کے مطابق یہ تمام شواہد سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف نے این اے ایک سو بائیس کا انتخابات کالعدم قرار دلوانے کے لیے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题