افغانستان پاکستان کیساتھ غیرسرکاری مذاکراتی عمل کی حمایت کرتا ہے،جانان موسیٰ زئی

Published on November 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments

555
دونوں ممالک اور ان کے عوام جب مل بیٹھتے ہیں تو مسائل کاحل تلاش کیاجاسکتاہے،افغان سفیر
اسلام آباد(یو این پی)پاکستان میں ا فغان سفیرجانان موسیٰ زئی نے کہاہے کہ افغانستان پاکستان کیساتھ غیرسرکاری مذاکراتی عمل کی حمایت کرتا ہے دونوں ممالک اور ان کے عوام جب مل بیٹھتے ہیں تو مسائل کاحل تلاش کیاجاسکتاہے۔ یہ بات انہوں نے افغانستا ن ا ورپاکستان کی سول سوسائٹی ارکان کے دو روزہ مذاکرات میں شرکت کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ کابل اورافغانستان کے ریسرچ سنٹر نے دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کیلئے غیررسمی مذاکراتی عمل کاآغاز کیاہے انہوں نے کہاکہ جب دونوں ممالک کے سرکاری حکام اور عوام ایک ہی کمرے میں بیٹھ کر کھلے ماحول میں آزادانہ اوردوستانہ طورپربات چیت کرتے ہیں تو ہم مسائل کاحل تلاش کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان اورافغانستان کی سول سوسائٹی دونوں ممالک کے ریاستی تعلقات میں اہم فریق ثابت ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان جو فطری لگاؤ موجودہے اس سے تعلقات بہتر ہوکررہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون کے اہداف میں پیشرفت کیلئے ریاستی سطح پر پیشرفت ہونی چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes