عقیدہ ختمِ نبوّت

Published on January 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments

عطاءُ الرحمن چوہدری آف ٹیکسلا
ممتاز پا رلیمنٹیرین و ممبر قومی اسمبلی حاجی غلام سرور خان اپنی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینئرنائب صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے حلقہ انتخاب میں گذشتہ دو ہفتوں سے لگا تار مختلف استقبالیہ 
احتماعات میں موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں پر اظہار خیال کرتے ہیں وہاں پے حکمرانوں کی جانب سے ختم نبوت کے حوالہ سے ناپاک جسارت پر بھی اہلیان پاکستان کو آگاہی دینے میں بھی موثر کردار ادا 
کر رہے ہیں گزشتہ روز یونین کونسل عثمان کھٹڑ ٹیکسلا کے چیئر مین ملک ایاز محمود ا ور یونین کونسل گڑھی سکندرکے سابق ناظم اجمل خان تنولی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے باوقار عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے عقیدہ ختم نبوتﷺ کے حوالہ سے جو خوب صورت علمی و ایمان افروز گفتگو فرمائی وہ قارئین کی نذر کی جاتی ہے۔
حاجی غلام سرور خان نے کہا دینِ اسلام کی بنیادی اینٹ ختمِ نبوّت کا عقیدہ ہے۔حق تعالےٰ شانہ نے اس کا ئنات کی ہدایت کے لیے رشدو ہدایت کا جو سلسلہ جاری فرمایا وہ نبوّت اور رسالت کا سلسلہ ہے اسکی ابتداء حضرت آدم ؑ سے ہوتی ہے اور اس عمارت کی تکمیل کی آخری اینٹ حضرت سید العالمین خاتم النبیین محمدﷺ کا وجود ہے۔ختمِ نبوتﷺ کے اس عقیدے پر خدا تعالیٰ کی سب سے آخری آسمانی کتاب قرآن کریم کے بے شمار دلائل موجود ہیں اور جسطرح یہ سند کے اعتبارسے یقینی ہیں اسی طرح اپنے معانی کے بیان سے بھی یہ یقینی اور ہر شک و شبہ سے پاک ہیں ۔ظاہر ہے کہ کسی مسلۂ میں قرآن کریم کی ایک بھی واضع اور یقینی دلیل مضمون کے ثابت کرنے کے لیے کافی ہے۔چہ جائیکہ قرآن مجید کی ایک سوسے زائدآیات ختم نبوّت پر دلالت کرتی ہیں ۔اسی طرح ختم نبوّت پر احادیث نبوی بھی اتنی ہیں کہ عقل اسکے انکار سے قاصر ہے۔دو سو احادیث سے یہ عقیدہ ثابت ہوا ہے پھر امت کا اجماع بھی اس پر ہے نہ صرف امتِ محمدیہ ﷺ کا اجماع بلکہ تمام آسمانی کتابوں کا اس پر اجماع ہے ۔اسطرح تمام انبیاء کرام ؑ کا بھی اس پر اجماع ہے۔عالم ارواح میں تمام انبیاء کرام ؑ کا یہ عہدو پیمان ہے بس جسطرح توحید الہیٰ تمام دینوں کا اجماعی عقیدہ ہے اسی طرح ختم نبوّت کا عقیدہ بھی آسمانی کتابوں اورادیان کا اجماعی عقیدہ ہے۔ آغازِ انسانیت سے لیکر آج تک اس پر ہمیشہ اتفاق رہا ہے کہ خاتم النبیین محمد ﷺ ہی ہونگے اور سلسلہ نبوّت و رسالت آپﷺ کی ذات گرامی پر ختم ہو جائے گا ۔اصولی و اعتقادی مسائل میں انبیاء کرام کے درمیان اختلاف نہیں ہوابلکہ وہ ہردور میں متفق علیہ رہے ہیں ۔ پر جسطرح دیگر عقائد دینیہ تمام نبوّتوں میں مشترک ہیں ٹھیک اسی طرح حضرت محمد احمد مجتبیٰ ﷺ کا آخری نبی ہونا اور آپ ہی کی نبوّت پر دنیا کا خاتمہ ہونا تمام انبیا ء کرام کی شریعتوں اور آسمانی کتابوں کے مسلمات (یقینی و تسلیم شدہ مسائل) میں سے رہا ہے یہی وجہ ہے کہ کتب سماویہ میں اسکی ان گنت پیش گوئیاں کی گئیں ۔آپ ﷺ کا نام ،آپ ﷺ کے القاب آپ ﷺ کا ملک ،آپﷺ کی جائے ولادت آپ ﷺ کے دار ہجرت وغیرہ کی خبریں دی گئیں ۔غرض اللہ تعالیٰ نے تمام مخلوقات پراور اقوامِ عالم پر اپنی حجت پوری کر دی۔اور اسلام کی پوری تاریخ میں اس اجماعی عقیدے کا ظہور اس طرح ہوتا رہا ہے کہ جب کبھی کوئی مدعی نبوّت کھڑا ہوا۔ اس کا سر قلم کر دیا گیا یہ اس عقیدے کا عملی ثبوت تھا جو اسلام کے ہر دور میں ہوتا رہا اور جس پر امت کا تعامل مسلسل جاری رہا 
( یعنی امت ہر دور میں اس پر عمل کرتی رہی)۔ 
حضرت صدیق اکبرؓ کے دور میں اسلامی جہاد کا آغاز ہی مسلیمہ کذاب کے مقابلہ میں جنگ یمامہ سے ہوا اس جنگ میں دیگر کے علاوہ صرف سات سو حافظ قرآن شہید ہوئے۔جو صحابہ کرام رضوان اللہ تعا لیٰ علیہم اجمعین میں ’’ اہل القران‘‘ کے لقب سے مشہور تھے۔ گویا عقیدہ ختم نبوت کی کفالت کیلیے سب سے زیادہ صحابہؓ شہید ہوئے۔اور اسی بنیاد کو مضبوط کرنے کے لیے اصحاب رسول اللہ ﷺ نے اپنے خون کی قربانیاں پیش کیں ۔معرکہ حق و باطل سب سے پہلے اسی عقیدہ کی خاطر برپا ہوا۔اصحاب رسولﷺ کے مقدس خون سے اس با غیچہ کو سیراب کیا گیا ۔یہ حق تعا لیٰ کی حکمت بالغہ تھی کہ خود رسول کریم ﷺ اور صحابہ کرامؓ کے دور میں اسود عنسی اور مسلیمہ کذاب کی فتنہ کی سر کوبی کراکے قیامت تک آنے والی امت کو دو ٹوک اور غیر مبہم انداز میں بتادیا گیا کہ خاتم النبین ﷺ کے بعد جو لوگ دعوائے نبوت کے ساتھ اُٹھیں امت کو اُن کے ساتھ کیا سلوک کرنا ہو گا۔ الغرض یہ عقیدہ اتنا بنیادی اور اہم ہے کہ اسے عالمِ ارواح سے لیکر آج تک ہر آسمانی دین میں مسلسل دہرایا جاتا رہا ہے اور قولاََ ،عملاََ،اعتقا دََ اسکی مسلسل تاکید و تلقین کی جاتی رہی بد قسمتی سے برطانوی اقتدار میں جھوٹی نبوت کا فتنہ کھڑا کیا گیا اور یہ سمجھ کر کہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے اسکے متزلزل ہو جانے سے اسلام کی عمارت منہدم ہو جا ئے گی ۔اس پر کاری ضرب لگانے کی کوشش کی گئی اسکے لیے مدعی نبوت مرزا غلام احمد قادیانی کا انتخاب کیا گیا متحدہ ہندوستان اسلامی حکومت کے سایہ سے محروم تھا ورنہ مرزا کاحشر بھی اسودعنسی اور مسلیمہ کذاب وغیرہ سے مختلف نہ ہوتا اس لیے مسلمان سوائے دینی بحثوں اور مناظروں کے کچھ نہیں کر سکتے تھے برطانوی حکومت اپنے تمام لا محدود وسائل سے اس فتنہ کی پرورش اور اپنے خود کا شتہ پودا مرزا غلام احمد قادیانی کی حفاظت کرتی رہی۔اور یہ حفاظت اب تک جاری ہی نہیں بلکہ پہلے سے بہت زیادہ ہو چکی ہے۔ہر مسلمان بحیثیت مسلمان ہونے کے اس عقیدے کی حفاظت کا نہ صرف ذمہ دار ہے بلکہ عقیدہ سے لا پرواہی برتنا ہمارے ایمان کو مشکوک بناتا ہے۔خاص طور پر اس پُرفطن دور میں جبکہ دین کے اہم اوراصولی مسائل پر حملے ہو رہے ہیں ۔ہمارے لیے اپنے نبی مکرم ﷺ کی ذات با برکت سے آگاہی بلکہ والہانہ تعلق ہونا تقاضائے ایمان ہے۔
قارئین کرام! حاجی غلام سرور خان نے اپنی پر مغزخطاب میں پیر مہر علی شاہ صاحب ؒ کی فتنہ قادیانیت کے خاتمے کے لیے کی گئی کاوشوں سے بھی حاضرین کو آگاہی بخشتے ہوئے کہا کہ قادیانیت (احمدیت) ایک جعلی مذہبی گروہ ہے جسکی قیادت اپنے ارکان کا معاشی ،نفسیاتی اور روحانی طور پر استحصال کرتی ہے۔اس گروہ کا مقتدر طبقہ دھوکے باز 
،جعل سازی،ظالمانہ اور غیر انسانی ڈسپلن کے ذریعے اپنے لوگوں پر بالا دستی قائم رکھے ہوئے ہے۔یہ گروہ اسلام کے اصل سر چشموں کی غلط تعبیر کے ذریعے اسلام کی تشخص پر ڈاکہ ڈالنا چاہتا ہے ۔تمام مسلمانوں کا یہ دینی فریضہ ہے کہ سنجیدگی کے ساتھ علمی اور تحقیقی انداز میں اس گروہ کی فریب کاریوں اور منطقی مغالطوں کو بے نقاب کریں ۔ختمِ نبوّت کا عقیدہ اجماعی ہے جس پر چودہ صدیوں سے مسلمان کا اجماع رہا ہے کہ ہمارے نبی محمد ﷺ آخری نبی ہیں اور آپ ﷺ پر نبوت کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔ حضرت محمد ﷺ خاتم النبیین ہی خاتم المرسلین ہیں ۔آج کا سب سے بڑا فتنہ قادیانیت ہے جسے پیدا ہوئے ایک صدی کا عرصہ گزر گیا ہے علمائے حق نے ابتدا ہی سے اسکی گرفت کی اور اسکی کفریات اور گمرائیوں کو اجاگر کیا۔بالاتفاق رائے عرب و عجم نے انھیں مرتد و کافر قرار دیاہے۔حکومت آزاد کشمیر و حکومت پا کستان نے بھی انھیں غیر مسلم قرار دے دیا ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے مسلمان بہن بھائیوں کو اس فتنے سے روشناس کرائیں تا کہ وہ فتنہ قادیانیت سے محفوظ رہ سکیں ۔
ختمِ نبوت زندہ باد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسلام پائندہ باد

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog