انسداد سگریٹ نوشی کے عالمی دن کے موقع پر بورے والا میں سماجی تنظیم کی واک

Published on May 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 98)      No Comments

بورے والا(یواین پی)انسداد سگریٹ نوشی کے عالمی دن کے موقع پر بورے والا میں سماجی تنظیم کی طرف سے واک کا اہتمام،واک میں نجی کالج کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی،سگریٹ نوشی سے انکار کے حوالہ سے آگاہی دی گئی تفصیلات کے مطابق بورے والا والا کی مقامی سماجی تنظیم ایس ڈبلیو سی ڈی ایس کے زیر اہتمام انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر ایسنٹ کالج میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ڈبلیو سی ڈی ایس کے صدر محمد شیر خاں کھچی،کالج کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی شرکاء واک نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھا تھا جس پر انسداد سگریٹ نوشی کے حوالہ سے آگاہی پیغام درج تھا واک کے شرکاء کا کہنا تھا کہ سگریٹ نوشی ہماری نوجوان نسل کو تباہ کررہی ہے اور صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب کرتی ہے حکومت کو چاہیئے کہ وہ پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کروائے تاکہ قوم کو اس سے نجات دلائی جاسکے سگریٹ نوشی ایک ایسا زہر ہے جو انسان کی رگوں میں شامل ہوکر موت کا سبب بنتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme