فلاح انسانیت اورخدمت خلق لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن کا نصب العین ہے۔محترمہ ناظرہ مسعود

Published on November 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 618)      No Comments

فیصل آباد(یواین پی)گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن غلام رسولla نگر پیپلز کالونی نمبر 2 میں موسمی ملبوسات اور سلائی مشینوں کی تقسیم کیلئے غریب ،مستحق اور نادار خواتین میں امدادی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔جسکی صدارت چےئرپرسن لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ اور مرکزی صدر محترمہ مہوش مسعود صاحبہ نے کی۔جس میں درجنوں خاندانوں کو سردی کے ملبوسات اور سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔امدادی کیمپ کا مقصد غربت اور بے روزگاری کیخلاف خواتین کو معاشرے میں موثر کردارادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن کی چےئر پرسن محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا نصب العین دکھی انسانیت کی فلاح اور خدمت کرنا ہے۔اورگزشتہ تین دہائیوں سے لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن اس ضمن میں مصروف عمل ہے،سینکڑوں ادارہ جات اپنی مدد آپ کے تحت آج بھوک ،افلاس اور غربت کیخلاف مرد و خواتین میں یکساں اپنی خدمات سر انجام دے رہیں ۔موجودہ کیمپ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ،سلائی مشینیں دینے کا مقصد بھی یہی ہے کہ اپنے گھروں میں رہتے ہوئے خواتین خود کفیل ہو جائیں۔آپ نے تنظیمی کارکنان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے فاؤنڈیشن کے جاری منصوبہ جات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کیلئے دعائیں بھی کیں۔مرکزی صدر لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن محترمہ مہوش مسعود صاحبہ نے اس موقع پر کہا کہ حقیقی ویلفےئر تو لوگوں کی اخلاقی و روحانی تربیت کا نام ہے جس کی بدولت مرد وخواتین پر امن اور خوشحال شہری بن سکتے ہیں۔ہماری فاؤنڈیشن کا مقصد ہی یہی ہے کہ ہر ممبر دوسروں کو نفع پہنچانے والا بن جائے ۔محترمہ نغمہ بشیر صاحبہ نے کہا کہ غریب اور دکھی انسانیت کی خدمت کر کے قلبی سکون میسر ہوتا ہے۔ اس طرح کے امدادی کیمپس کے قیام کا مقصد نیکی اور بھلائی کے کاموں کیطرف لوگوں کو آگاہی دینا بھی ہے۔ہم سب کو انسانیت کی جس قدر ہو سکے خدمت کرنی چاہیے۔ڈی ڈی او محکمہ سوشل ویلفےئر محترمہ ظل ہما صاحبہ نے کہا کہ لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم پر بلا تفریق رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کی جارہی ہے۔ایک سوشل ویلفےئر آفیسر کی حیثیت سے مجھے دلی طور پر بہت خوشی ہوئی ہے اور ایسا لگا کہ سوشل ویلفےئرکی اثر روح یہاں پر پریکٹس کی جارہی ہے۔محترمہ انجم سلیم صاحبہ نے کہا کہ حکومتی سطح پر فلاحی تنظیموں کی حوصلہ افزائی سے غربت و افلاس کیخلاف جہاد میں خاطر خواہ نتائج سامنے آسکتے ہیں۔اس ضمن میں محکمہ سوشل ویلفےئر و بیت المال کو آزاد اور مزید فعال کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ محترمہ منیبہ احسان صاحبہ نے کہا کہ لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم پر خواتین ایک باوقار شہری کاکردار معاشرے میں ادا رکر رہی ہیں۔ جو بہت خوش آئند ہے۔ امدادی کیمپ میں50 سے زائد خاندانوں میں سردی کے ملبوسات اور سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔پروگرام کے اختتام پر مقررین نے چےئرمین لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلاح انسانیت کا جو شعور صدیقی لاثانی سرکار بیدار کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے اور اسی شعور بیداری کے زیر اثر لاکھوں مردو خواتین لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن کا حصہ بن چکے ہیں۔امدادی کیمپ میں فاؤنڈیشن کی مرکزی اراکین نے بھی شرکت کی جن میں محترمہ ثمینہ جنید صاحبہ،محترمہ صدیقہ مسعود صاحبہ ،محترمہ عظمیٰ معر اج صاحبہ، محترمہ سلطانہ ناصر صاحبہ ،محترمہ عطیہ ریحان صاحبہ،محترمہ عابدہ معراج صاحبہ ،محترمہ سمیرا رفاقت صاحبہ ،محترمہ اقصیٰ مختار صاحبہ شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes