پاکستان نے ہرمشکل گھڑی میں کویت کا ساتھ دیا وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار

Published on November 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 615)      No Comments

کویت سٹی۔۔۔پاکستان کے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاک کویت تعلقات بہتishaq dar 2 (1) اچھے ہیں پاکستان نے ہرمشکل گھڑی میں کویت کا ساتھ دیا 1990ء میں کویت پر قاضبانہ قبضہ کے دوران کویت کی نہ ہرقسم کی مدد کی بلکہ ان کے ساتھ کھڑے ہوئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کویت کے صدر رانا عبدالستار اورپی ایل این کی یوتھ ونگ کی جانب سے ان کے اعزازمیں دئیے جانے والے عشائیہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معاشی حالت دن بدن مستحکم ہورہی ہے کیونکہ میاں محمدنوازشریف کا معاشی وژن بڑا واضح ہے جس کی وجہ سے بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آرہی ہے ۔اسحاق ڈار نے کہاکہ 1999ء میں جب فوج نے اقتدارپر قبضہ کیا تو پاکستان معاشی اور توانائی کا بحران کا شکارہوگیا ہم بھارت کو اس وقت 1200میگا واٹ خریدرہاتھا لیکن اس وقت 4500میگا واٹ شارٹ فال کا شکارہوگئے ۔انہوں نے کہاکہ جب میاں محمدنواشریف تیسری بار اقتدر سنبھالا تواقتدار پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کی سیج مانند ملااور ملک کا دیوالیہ ہورہاتھا وزیراعظم نے تمام تر فنڈز کو عوامی کاموں کی طرف منتقل کیا تاک پہلے عوام کو ترجیحات دی جائیں اگر عوام خوشحال ہوگئی تو ملک خود بخود خوشحال ہوجائے گا تمام ترجیحات بجلی کے بحران کو ختم کرنے پر خرچ کیں اورالحمداللہ بجلی کے بحران پر کافی حدتک قابو پالیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اب معاشی طورپر ترقی یافتہ ملک ہورہاہے ہماری ریٹنگ بھی بڑھ رہی اورجو پاکستان کو ناکام ریاست کا طعنہ ہی نہیں بلکہ ناکام ریاست قراردیاجانے لگا لیکن وزیراعظم کی حکمت عملی نے پاکستان کو ایک بار معاشی طورپر زندہ اوراپنے پاؤں پر کھڑا کردیا اورآج وہ لوگ پاکستان کو کامیاب پاکستان قراردے رہے ہیں ۔اسحاق ڈار نے کہاکہ ہم نے پاکستان کو سیاسی طورپر مستحکم کردیاہے استعفوں کی سیاست کو ختم کردیا اور سب کو پارلیمان میں یک جاں رکھا ۔اگر دھرنے کے ایام ضائع نہ جاتے تو پاکستان تک بہت آگے جاچکاہوتا لیکن دھرنے کے دروان ہم نے صبروتحمل سے کام لیا اوراللہ تعالی ہمیں کامیابی سے ہمکنارکیا ہم نے سیاست اور مشیعت کو الگ الگ رکھا ہے ۔اسحاق ڈار کویت میں پاکستانیوں کے ویزوں پر عائد پابندی پر افسوس کا اظہارکیا لیکن پاکستانیوں کو یقین دلایا کہ وہ کویت میں پاکستانیوں کے لئے ویزیوں پرعائد پابندی کو ختم کرائیں گے اورکویت وزیرداخلہ شیخ محمدخالد الصباح کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے اورجو ان کے تحفظات ہیں ان کو دور کرنے کی یقین دہائی کرائی جائے گی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes