آج ملک میں شہری حقوق اور صحافت کی آزادی کو شدید خطرات لاحق ہیں،بلاول بھٹو

Published on February 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

ملتان (یواین پی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملتان کے صحافیوں کا آزادیِ اظہار اور جمہوریت کے لیے جدوجہد میں ہمیشہ مثالی کردار رہا ہے، انہوں نے کہا کہ آج ملک میں شہری حقوق اور صحافت کی آزادی کو شدید خطرات لاحق ہیں، سلیکٹڈ حکمرانوں کو سچ سننا گوارا نہیں، صحافت کو اپنی ثناخوانی میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے پریس کلب ملتان کے نومنتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام دیتے ہوئے پریس کلب ملتان کے نومنتخب صدر شکیل انجم اور جنرل سیکریٹری نثار اعوان کو مبارکباد دی،بلاول بھٹو نے اس موقعے پر خالد چوہدری، نعمان خان بابر، راؤ محمد آصف اور فرحان انجم ملغانی سمیت تمام کامیاب عہدیداران کو مبارکباد دی، بلاول بھٹو نے مز ید کہا ہے کہ آزاد صحافت اور جمہوریت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، پی پی پی آزادی صحافت میں یقین رکھتی ہے،انہوں نے کہا کہ 27 فروری کا لانگ مارچ صحافت سمیت تمام شہری حقوق کی حفاظت کی جدوجہد کا فیصلہ کن مرحلہ ہے، صحافی برادری عوام کے حقوق اور صحافت کی آزادی کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے پی پی پی کا ساتھ دیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes