پاک بھارت ایٹمی جنگ تباہ کن، کروڑوں ہلاک ہونگے، امریکی محققین

Published on June 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments


نیویارک(یو این پی)امریکی محققین نے کہا ہے کہ برصغیر کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جاری سیاسی، سفارتی اور سرحدی کشیدگی اگر خدانخواستہ جنگ میں تبدیل ہو گئی تو بڑی تباہی ہوگی، دونوں ممالک کے ایٹمی ہتھیاروں سے کروڑوں لوگ موت کے منہ میں چلے جائیں گے اور اوزون کی تہہ کا آدھا حصہ برباد ہو جائیگا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی محقیقننے کہا ہے کہ اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوتی ہے تو نقصان اندازے سے کہیں زیادہ ہوگا اور یہ نقصان صرف پاکستان اور بھارت تک محدود نہیں ہو گا، 21 ملین لوگ حملے کے بعد ایک ہفتے کے اندر موت کے منہ میں چلے جائیں گے جو جنگ عظیم دوئم کے دوران مرنے والوں کی تعداد سے دوگنا ہے۔واضح رہے کہ یہ ریسرچ یونیورسٹی آف کولریڈ بولڈر اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محققین نے پیش کی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes