دوسرا ون ڈے، انگلینڈ نے پاکستان کو 95 رنز سے شکست دیدی

Published on November 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 735)      No Comments

777
ابوظہبی (یو این پی) یو اے ای میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم مایوس کن کارکردگی کے باعث انگلیش ٹیم کے ہاتھوں 96 رنز سے ہار گئی، قومی بیٹنگ لائن انگلینڈ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔نہ میدان بدلا، نہ حریف بدلا، مگر حالات بدل گئے، پہلے میچ کی فاتح ٹیم، جیت کی چال بھول گئی،انگلش ٹیم کی جانب سے شاندار آغاز کیا گیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں جیس رائے 54 اور الیکس ہیلز  109نے اپنی ٹیم کو مضبوط بنیاد دی، جس کے بعد جوئے روٹ 63اور کپتان مورگن 29نے اس اچھے آغاز کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھاتے رہے۔انگلش اننگز کے آخری اوورز میں پاکستانی بولرز نے اچھی بولنگ کی اور مورگن الیون کو بہت بڑا اسکور کرنے سے روکا، بٹلر گیارہ پر آؤٹ ہوئے، جب کہ جیمز ٹیلر نو اور معین علی 2دو پر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے تین، محمد عرفان اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، یاسر شاہ سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے، جنھوں نے 70رنز دینے کے باوجود کوئی وکٹ نہ لے سکے۔قومی کرکٹ ٹیم کی جب باری آئی تو کارکردگی توقع کے برعکس نکلی، پاکستان بیٹنگ لائن انگلشن بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، اور شروع سے ہی ڈگمگاتی رہی، کل کاہیرو بھی ،زیروہوگیا، دو سو چوراسی کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ایک سو اٹھاسی رنز پر جواب دے گئی۔ ففٹی تک پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔سرفراز احمد نے انگلشں بالنگ کے سامنے کچھ مذاحمت کی اور چونسٹھ رنز کی اننگ کھیلی، کرس ووکس نے چار اور  ڈیوڈ ویلی  نے تین  وکٹیں اڑائیں، سیریز کا تیسرا میچ سترہ نومبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy