سندھ کی 50 یوسیز، 15 ٹاؤن اور 4 میونسپل کمیٹیوں میں الیکشن ملتوی

Published on November 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 338)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی)الیکشن کمیشن نے سندھ کی پندرہ ٹاؤن، چار میونسپل کمیٹیوں اور پچاس یونین کونسلز میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کیلئے کل ہونے والی پولنگ ملتوی کر دی ہے۔حلقہ بندیوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو فیصلے کا اختیار دیئے جانے کے بعد متاثرہ یونین کونسلز، تحصیل کونسلز اور میونسپل کمیٹیوں میں پولنگ ملتوی کرنے کی سمری چیف الیکشن کمشنر کو بھجوائی گئی تھی جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ملتوی ہونے والے انتخابات بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے کے بعد ہونگے۔ متاثرہ قرار دیئے گئے علاقوں کے علاوہ سندھ کے چودہ اضلاع میں پولنگ شیڈول کے مطابق ہو گی۔
اس سے پہلے سپریم کورٹ نے سندھ کے آٹھ اضلاع میں کل بلدیاتی انتخابات کرانے یا نہ کرانے کا اختیار الیکشن کمیشن کو دے دیا تھا ۔ چیف جسٹس نے کہا سندھ ہائی کورٹ کا چوبیس گھنٹے میں حلقہ بندیاں کرانے کا حکم انتخابات کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہوگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题