ٹریفک کے مختلف حادث میں 7 0 ا فرا د شدیدزخمی

Published on November 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 687)      No Comments

ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیاimages
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے پہلا حادثہ گوجرہ روڈ چوتھا میل کے قریب تیز رفتارموٹر سائیکل سے نوعمر بچہ ٹکڑانے سے پیش آیاجس سے 09سالہ اوون 20سالہ عشرت بی بی شدید زخمی ہوئی دوسرا حادثہ سرگودہا روڈ علی ولی پیٹرول پمپ کے قریب تیز رفتارموٹر سائیکل سے آوارہ کتا ٹکڑا پیش آیا جس سے 55سالہ سعید 27سالہ رمضان شدید زخمی ہوا تیسرا حادثہ ٹوبہ روڈ موضع باغ کے قریب تیز رفتار موٹراور آٹو رکشہ کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا جس سے 22سالہ طاہرہ پروین 24سالہ محمد شریف زخمی ہو أ چوتھا واقعہ شاداب کالونی جھنگ صدر میں مہران کار نمبر(ایل ای سی4641 ( اوور سپیڈ کی وجہ سے اُلٹ گئی جس سے کار کا 45سالہ ڈرائیو ر غلام رضا گاڑی میں پھنس کر رہ گیا ریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر باہر نکلا ابتدائی طبی امدادی اور باقی زخمی افراد کو طبی امدادی کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔

فیصل آباد میں میڈیا کے دفتر پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے خلاف احتجاجی ریلی
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)فیصل آباد میں میڈیا کے دفتر پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے خلاف جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے زیرِ اہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت یونین آف جرنلسٹس کے صدر رائے منظور احمد عابد نے کی ۔ریلی پریس کلب سے شروع ہوئی اور ڈی سی او آفس پہنچی ۔ریلی میں جھنگ یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب کے عہدیداروں سمیت کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اُٹھا رکھے تھے اور حکومت سے ملزمان کی گرفتاری اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے نعرہ بازی کر رہے تھے۔ڈی سی او آفس باہر پہنچ کر دُنیا نیوز کے رپورٹر لیاقت علی شام اور یونین آف جرنلسٹس کے صدر رائے منظور عابد نے خطاب کرتے ہوئے اس واقعہ کی پُرزور شدید مذمت کی اور اسے آزادئ صحافت پر حملہ قرار دیا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے اور دہشت گردوں کو فوری گرفتار کر کے اُ ن کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔

وائس چئیرمین کے امیدوار سمیت 35 افراد کے خلاف مویشی چوری کے الزام میں مقدمہ درج
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے وائس چئیرمین کے امیدوار سمیت 35 افراد کے خلاف مویشی چوری کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس کے مطابق ڈی ایف سی ذوالفقار علی نے درخواست دی ہے کہ 35 افراد پر مشتملگینگ ضلع بھر میں مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق اس گینگ کا سرغنہ چک 475 سید والا کا رہائشی بلدیاتی انتخابات میں اسی یونین کونسل سے وائس چئیرمین کا امیدوار زاہد خان ہے۔زاہد خان مبینہ طور پر چوروں کی پشت پناہی کرتا ہے اور پیسے لے کر چوری شدہ مال مویشی واپس کروانے میں بھی ملوث ہے ۔تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ کے اندراج کے بعد پولیس نے ملزموں کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes