پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع جھنگ میں بھی’’ ٹیکس ڈے‘‘ کے حوالہ سے مختلف سرکاری محکموں کی طرف سے تقریبات کا انعقاد

Published on April 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 442)      No Comments

dco set
جھنگ۔(یواین پی)پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع جھنگ میں بھی’’ ٹیکس ڈے‘‘ کے حوالہ سے مختلف سرکاری محکموں کی طرف سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس ضمن میں سماجی تنظموں کے تعاون سے محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے بطور مہمان خصوصی جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ راشدہ یعقوب شیخ، ای ڈی او ایجو کیشن، نجی تنظیموں کے ضلعی سربراہاں، تعلیمی، کاروباری،سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او نادر چٹھہ نے کہا کہ ٹیکس کی بروقت ادائیگی کے بغیر خوشحال پاکستان کا خواب پایا تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا لہٰذا ٹیکس کی ادائیگی کے حوالہ سے معاشرہ میں شعور اجاگر کرنا نہ صرف ملک اور قوم کے مفاد میں ہے بلکہ وقت کی اہم ترین ضرورت بھی ہے۔اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اسی طرح محکمہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ،سوشل ویلفیئر،لیبر،کوآپریٹوز اور دیگر اداروں کے زیر اہتما م ٹیکس ڈے کے حوالہ سے گورنمنٹ سیکنڈری سکول برائے محروم سماعت طلباء سٹیلائٹ ٹاؤن کے آڈیٹوریم میں سیمینار منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ آفیسرکمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد خالد راجو جبکہ مختلف محکموں کے ضلعی افسران اور دیگر شرکاء بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔اس موقع پر محمد خالد راجو نے ٹیکس ڈے کے حوالہ سے دین کی روشنی میں ملک کی تعمیرو ترقی کیلئے بروقت ٹیکسوں کی ادائیگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک ٹیکسوں کی بروقت ادائیگی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کی وصولی سے ہی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے مکمل کئے جا سکتے ہیں لہٰذا ہر شہری خصوصاًکاروباری شخصیات کی قومی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ نہ صرف ٹیکس کی ادائیگی کریں بلکہ اس ضمن میں آگاہی مہم کے حوالہ سے اپنا فعال کردار بھی ادا کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题