چاکلیٹ ہیرو وحید مراد کی 32ویں برسی آج کو منائی جائے گی

Published on November 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 477)      No Comments

777
کراچی (یواین پی) پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہورلیچنڈ چاکلیٹ ہیرو وحید مراد کی 32ویں برسی آج 23نومبر بروز سوموار کو منائی جائے گی اس روز شوبز سے وابستہ افراد ان کی یاد میں تقریبات کا اہتمام کرکے ان کی فلم انڈسٹری میں نمایاں خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کریں گے اور ان کے مداح بھی دعائے مغفرت کرکے عقیدت کا اظہار کریں گے وحید مراد -2اکتوبر 1938کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے انہوں نے متعدد فلموں میں کام کیا اور ان کو کئی ایورڈز سے بھی نوازا گیا فلم ہیرا اور پتھر ۔ آرمان گانا کوکو کورینا سے زیادہ شہرت ملی – 23نومبر1983کو کراچی میں وفات پائی ۔ وحید مراد نے اداکاری کے ساتھ ساتھ مصنف اور پروڈیوسر کی خدمات بھی سرانجام دیں تھیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题