اداکارہ ماہ نورکی شالیمار تھیٹر میں شاندار پرفارمنس نے دھوم مچا دی 

Published on November 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

کسی بھی فنکار کی اسٹیج پہ لائیوپرفارمنس پہ فوری داد ملنا فنکار کے لئے اعزاز کی بات ہوتی ہے اداکارہ ماہ نور
لاہور(یواین پی) شالیمار تھیٹر لاہور میں ڈائریکٹر و رائٹر ڈاکٹر اجمل ملک کے ڈرامہ ’’ بچ کے رہنا‘‘ میں اداکارہ ماہ نور کی شاندار انٹری نے دھوم مچادی تفصیلات کے مطابق جمعہ دس نومبر کو شالیمار تھیٹرمیں پیش کئے جانیوالے ڈرامے ’’ بچ کے رہنا‘‘ میں اداکارہ ماہ نور کی شاندار کردار نگاری پہ شائقین ڈرامہ عش عش کر اٹھے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ماہ نور نے بتایا اسٹیج ڈرامہ’’ بچ کے رہنا‘‘ کی کامیابی نے ہمارے حوصلے بلند کئے ہیں میری جاندار اداکاری پہ ناظرین نے دل کھول کر داد دی کسی بھی فنکار کی اسٹیج پہ لائیوپرفارمنس پہ فوری داد ملنا فنکار کے لئے اعزاز کی بات ہوتی ہے میرے پرستار میرے لئے سرمایہ حیات ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy