اوپن یونیورسٹی نے انوائرنمنٹل ڈیزائن میں ماسٹر ڈگری پروگرام کے داخلے شروع کردئیے

Published on March 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 661)      No Comments

3....
اسلام آباد(یواین پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے برٹش کونسل اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے انجنئیرنگ کمیونٹی کے پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے انوائرنمنٹل ڈیزائن میں ماسٹر ڈگری پروگرام کے داخلے شروع کردئیے ہیں ۔ پاکستان انجنئیرنگ کونسل نے اس پروگرام کی توسیق کردی ہے جسے کونسل کے رجسٹرڈ انجنئیرز کے لئے سی پی ڈی کریڈٹ پوائنٹس کے طور پر قبول کیا جائے گا۔اس پروگرام کو ایچ ای سی نے بھی ایم فل پروگرام کے مساوی قرار دیا ہے۔ اس پروگرام میں داخلوں کے خواہشمند امیدوار 31۔مارچ تک داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ داخلہ فارم یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک بھر میں موجود تمام علاقائی دفاتر سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں سمسٹر بہار 2016ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے جاری داخلوں میں یونیورسٹی نے ‘انوائرنمنٹل ڈیزائن کا تعارف”اور “انوائرنمنٹل نفسیات”میں چھ ماہ دورانیہ کے سرٹیفیکیٹ کورسسز بھی پیش کئے ہیں۔اسی طرح یونیورسٹی نے پانچ مختلف شعبوں میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرام میں داخلوں کا آغاز بھی کیا ہے۔ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز میں ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ )ای پی ایم(ٗ ماس کمیونیکیشن ٗ تدریس انگریزی بطور غیر ملکی زبان ٗ کمپیوٹر سائنس )آن لائن( اور ارلی چائلڈ ایجوکیشن شامل ہیں۔ علاوہ ازیں آٹھ پروگراموں میں ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس کے داخلے بھی ملک بھر میں ایک ساتھ جاری ہیں۔ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس ٗ بینکنگ اینڈ فنانس ٗ ہاسپیٹل مینجمنٹ ٗ ہوٹل مینجمنٹ ٗ ہیومین ریسورس مینجمنٹ ٗ آئی ٹی مینجمنٹ ٗ مارکیٹنگ مینجمنٹ اور ٹورازم مینجمنٹ شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy