علی عنان قمر نے پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر ضلع وہاڑی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا

Published on November 18, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 278)      No Comments

\"18-11-2013\"
وہاڑی( یواین پی)ایڈیشنل کلکٹر ریوینیو وہاڑی علی عنان قمر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کے چلڈرن کمپلیکس میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر ضلع وہاڑی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد معروف ، ایم ایس ڈاکٹر محمد اشرف، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر بشیر سلیمی ،چائلد سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد حفیظ ، ڈاکٹر مجیب الرحمن ، ڈی ایس وی محمد اظہر بٹ ، اور ذوالفقار موجود تھے ۔اے ڈی سی علی عنان قمر نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی کوششیں اسی وقت کامیاب ہو سکتی ہیں جب عوام بھی اس مہم میں اپنی بھر پور دلچسبی ظاہر کریں اور نہ صرف اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں بلکہ اس بات کویقینی بنائیں کہ معاشرے کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں اگر کسی علاقہ میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم نہ پہنچے یا کوئی بچے قطرے پینے سے رہ جائے تو فوری طور پر محکمہ صحت کو اطلاع کریں یا ٹال فری نمبر0800-12012پر مفت فون کر کے اطلاع کریں انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے کہ ہم معاشرے کو پولیو فری بنائیں اسی طرح ہم اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد معروف نے بتایا کہ اس مہم کے دوران ضلع بھر کے4لاکھ65ہزار104بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جارہے ہیں ایک ہزار موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر 101ٹیمیں سرکاری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں جبکہ91ٹیمیں بس ویگن اڈوں ، ریلوے اسٹیشنزاور بس اسٹاپس اور مزارات پر قطرے پلانے کا فریضہ انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مہم کے پہلے روز پانچ سال تک کی عمر کے98ہزار542 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے دریں اثناء اس مہم کے حوالہ سے پولیو ٹیموں کی طرف سے یہ شکایت سامنے آئی ہے کہ بچوں کی انگلی پر نشان لگانے کے لیے فراہم کردہ مارکر ناقص ہیں اس بارے میں محکمہ صحت ضلعی حکام نے اعلی حکام کو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے

ضمنی امتحانات کے پیش نظر ضلع وہاڑی کی حدود میں قائم امتحانی مراکز کی ایک سو گز کی حدود میں دفعہ144 ہوگی
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ؍ایڈمنسٹر یٹر ضلع کونسل وہاڑی جواد اکرم نے بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایند سکینڈری ایجوکیشن ملتان کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ کے ضمنی امتحانات کے پیش نظر ضلع وہاڑی کی حدود میں قائم امتحانی مراکز کی ایک سو گز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ اور اسی حدود میں امتحان میں مدد دینے والا مواد ساتھ لے جانے پردفعہ144کے تحت فوری پابند ی عائد کر دی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme