تحریک آزادی کشمیر میں برہان وانی شہید کا بڑا کردار ہے،عبدالرشید ترابی

Published on April 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments


باغ(یو این پی )ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر میں برہان وانی شہید کا بڑا کردار ہے۔بھارتی افواج جتنا بھی ظلم کر لے آخر ایک دن کشمیر سے نکلنا ہی ہوگا اور کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا اور مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کو متحرک کیا اور آج وہ نوجوان بھارت کی آٹھ لاکھ افواج کا مقابلہ کر رہے ہیں،برہان وانی شہید ہماری آزادی کے ہیرو ہیں ان کی شہادت نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، کھیلوں کے میدانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اس سے سول سوسائٹی حکومت بھی اس میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام برہان والی شہید فٹبال ٹورنا منٹ کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاجبکہ تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر سردار وحید نے کی جبکہ تقریب سے پرنسپل گورنمنٹ بوائز کالج سردار شاد حسین،الخدمت فاونڈیشن کے صدر مولانا منان گوہر،اے سی سید آصف شاہ، ریجنل منیجر ریڈ فاونڈیشن ظہیر گردیزی اور دیگر نے خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان کی فوج ہماری خوشیوں اور غموں میں برابر شریک ہے، پاکستان کی افواج ہمارے محافظ ہے اور بھارتی افواج قابض ہے ان میں یہ فرق ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج جتنا بھی ظلم کر لے آخر ایک دن کشمیر سے نکلنا ہی ہوگا اور کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا انہوں نے اقوام متحدہ دے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے کشمیریوں کو رائے شماری کا موقع دے تاکہ کشمیری اپنے مستقبل کر کا فیصلہ سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog