اسلام آباد: ایئر بلیو کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

Published on March 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments

555
اسلام آباد (یواین پی)اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایئر بلیو کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کی بحفاظت لینڈ کر کے تمام مسافروں اور عملے کی جانیں بچائیں۔ ذرئع کے مطابقبے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کے دوران ایئر بلیو کے طیارے کا ٹائر پھٹ گیا تاہم پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو بحفاظت لینڈنگ کو یقینی بنایا جس سے مسافر اور عملہ بڑے حادثے سے محفوظ رہے۔ ایئربلیو کا دبئی سے لیز پر حاصل کیا گیا طیارہ جدہ سے مسافروں کو لے کر اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا ہی تھا کہ لینڈنگ کے دوران طیارے کا اگلا ٹائر روز دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا تاہم پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کو یقینی بنایا جس کے باعث تمام مسافر اور عملہ کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہے۔ دوسری جانب ایئرپورٹ حکام نے بھی واقعہ کہ تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طیارے کو ٹیکسی کروا کے ہینکر میں پہنچا دیا گیا ہے اور تمام مسافر اور عملہ محفوظ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme