اوپن یونیورسٹی لائبریری کی “آن لائن کلچر”کے فروغ کے لئے اقدامات کررہی ہے پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی

Published on November 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 569)      No Comments

3....اسلام آباد(یواین پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی زیادہ سے زیادہ لوگوں کو علم کے نور سے منور کرنے کے لئے لائبریری کی “آن لائن کلچر” کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کررہی ہے ٗ لائبریری کی آن لائن سہولت سے ملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے لاکھوں طلبہ کو لائبریری میں موجود کتابوں ٗ رسائل ٗ پروفیشنل جنرلز ٗ میگزین ٗ اخبارات اور مختلف موضوعات پر تھیسسز تک رسائی حاصل ہوگی اور طلبہ کو اپنے گھروں اور دفاتر یا کام کرنے کی جگہوں پر بھی تحقیقی کام کرنے کے لئے یونیورسٹی کی سنٹرل لائبریری میں موجود مختلف موضوعات پر 4۔ہزار سے رائد تھیسسز کی اسکین شدہ کاپیوں تک رسائی حاصل ہوگی” ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے ممتار لیکچر سیریز کے سلسلے میں تقریب سے خطاب میں کیا۔ ممتاز ماہر تعلیم / لائبریری سائنس کے پی ایچ ڈی سکالرٗ پروفیسرڈاکٹر محمد رمضان ممتاز لیکچر کے مہمان مقرر تھے۔ انہوں نے “ویب ٹیکنالوجی کے ذریعے لائبریریوں میں جدیدیت”کے موضوع پر لیکچر دیا۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ یونیورسٹی کی لائبریری آٹومیشن اور ڈیجٹل نظام کے تحت طلبہ و طالبات ٗ فیکلٹی ممبرز اور جنرل پبلک کو خدمات فراہم کررہی ہے۔ طلبہ اور فیکلٹی ممبرز کی اکیڈمک سرگرمیوں میں مزیدمعاونت فراہم کرنے کے لئے لائبریری کی اوقات کار میں اضافہ بھی کردیا گیاہے۔نئے اوقات کار کے مطابق اب یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری طلبہ و طالبات اور فیکلٹی ممبرز کو سوموار سے جمہ کے دن تک صبح 8۔بجے سے شام 7۔بجے تک جبکہ ہفتے کے دن صبح 8۔بجے سے دن ساڑے تین (3:30)بجے تک خدمات فراہم کررہی ہے۔ اضافی اوقات میں طلبہ و طالبات اور فیکلٹی ممبرز کے لئے لائبریری میں دستیاب تمام سہولتوں تک رسائی حاصل ہے جن میں کمپیوٹر ٗ انٹرنیٹ ٗ کتابوں ٗ رسائل ٗ پروفیشنل جنرلز ٗ میگزین ٗ اخبارات اور مختلف موضوعات پر تھیسسز دغیرہ شامل ہیں۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا ہے کہ اوپن یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری ملک کی واحد لائبریری ہے جس میں پی ایچ ڈی ٗ ایم فل ٗ ایم ایس اور ماسٹر سطح کے4000۔تھیسس کی سکین شدہ کاپیاں مکمل متن کے ساتھ طلبہ کے لئے دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے طلبہ ان تھیسس سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes