بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ ،پولنگ کا دورانیہ 1گھنٹا کم

Published on November 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 831)      No Comments

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کاتیسرااورآخری مرحلہ5دسمبرکوہوگا03
لاہور( یو این پی)بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں پولنگ کاوقت ایک گھنٹا کم کردیاگیا،پنجاب کے12اضلاع میں 14ہزار 12 پولنگ اسٹیشن قائم کئے،جن میں سے 87 اسٹیشنوں کو عمارتیں نہیں مل سکیں، جہاں ووٹرز ٹینٹوں میں ووٹ کاسٹ کر ینگے ۔پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کاتیسرااورآخری مرحلہ5دسمبرکوہوگا، پولنگ کاوقت صبح8سیشام5 بجے تک مقرر کیا ہے،یہ انتخابات صوبیکے12اضلاع راولپنڈی،ملتان،ڈی جی خان،بہاولپور،لیہ،سیالکوٹ،نارووال،خوشاب،جھنگ،راجن پور،مظفر گڑھ اور رحیم یار خان میں ہوں گے،1کروڑ 78 لاکھ ووٹرز حق رائیدہی استعمال کریں گے۔الیکشن کمیشن نے 14ہزار 12پولنگ اسٹیشنوں کیلئے1لاکھ 28 ہزار358 پولنگ عملہ تعینات کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ 18یونین کونسلوں کیچیئرمین،وائس چیئرمین اور520 کونسلرزبلا مقابلہ منتخب ہو چکے،چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشستوں کیلئے 5 ہزار251 جبکہ کونسلرز کی نشستوں پر31 ہزار 848 امیدوارمیدان میں ہیں،جبکہ116 خواتین اور 54 غیر مسلم امیدواربھی حصہ لے رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog