اوباش نوجوانوں نے تعلقات استوارنہ کرنے پرخاتون کاگھرسے نکلنامشکل بناڈالا

Published on September 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 187)      No Comments

بورے والا(یواین پی)اوباش نوجوانوں نے تعلقات استوارنہ کرنے پرخاتون کاگھرسے نکلنامشکل بناڈالا۔۔وہاڑی پولیس میں تھانیدارہوں انکارکیاتوجھوٹے مقدمات قائم کرکے جیل بھیج دوں گا۔اوباش فاروق کی خاتون کودھمکی۔انصاف نہ ملاتوتھانے کے سامنے پٹرول چھڑک کرخودسوزی کرلوں گی۔سکینہ بی بی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزنواحی گاؤں 187۔ای بی کی رہائشی سکینہ بی بی نے صحافیوں کو بتایاکہ مجھے میرے خاوندنے طلاق دی ہوئی ہے اورمیں محنت مزدوری کرکے کرائے کے مکان میں اپنی زندگی بسرکررہی ہوں۔ دیہہ ہذاکاہی رہائشی محمدفاروق ولدعبدالغنی جولاہاجوخودکووہاڑی پولیس کاتھانیدارظاہرکرتاہے وہ مجھے سے ناجائزتعلقات قائم کرناچاہتاہے۔میرے انکارپراوباش نوجوان فاروق جولاہانے اپنے دو ساتھیوں امجدکمہاروغیرہ کے ہمراہ میری زندگی عذاب بنائی ہوئی ہے۔اوباش فاروق جولاہا،امجدکمہاراور ان کے تیسرے ساتھی نے میرے گھرکے باہرڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔جب بھی سوداسلف وغیرہ لینے کیلئے گھرسے نکلتی ہوں ملزمان میراراستہ روک کردست اندازی اوردھمکیاں دیتے ہیں۔سکینہ بی بی نے بتایاکہ محمدفاروق جولاہاخودکووہاڑی پولیس کاتھانیدارظاہرکرتاہے اورکہتاہے کہ مجھ سے ناجائزتعلقات قائم نہ کئے توجھوٹے مقدمات درج کرکے جیل بھیج دوں گا۔متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب،آرپی اوملتان،ڈی پی اووہاڑی اورڈی ایس پی بوریوالاسے اپیل کی ہے کہ اسے تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملزمان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔متاثرہ سکینہ بی بی نے کہاکہ اگرمجھے انصاف نہ ملاتوخودپرپٹرول چھڑک کرتھانے کے سامنے خودسوزی کرلوں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes