وزیراعظم نوازشریف نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کیلئے گرین سگنل دیدیا

Published on November 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 355)      No Comments

ل333اہور (یوا ین پی) کرکٹ کے دیوانوں کےلئے ایک خوشخبری ہے اور وہ یہ کہ پاکستان اور بھارت کرکٹ سیریز سری لنکا میں کھیلنے کیلئے گرین سگنل مل گیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے اس سیریز کے لئے پی سی بی کو اجازت دے دی ہے۔ تگڑے مقابلے کے لئے کاونٹ ڈاون شروع ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق اگر مگر‘ ہاں ناں کرتے کرتے بالآخر ہاں پر آ کر بات رک گئی ہے کیونکہ وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارت کے ساتھ سری لنکا میں کرکٹ سیریز کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔جب بھی کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلوں کی بات ہوتی ہے تو سب سے پہلے پاکستان اور بھارت کرکٹ مقابلے کی بات ہوتی ہے اور شائقین کو انہی مقابلوں کا شدت سے انتظار رہتا ہے۔ بھارتی بورڈ اور حکومت کی ہٹ دھرمی کے بعداب برف پگھلتی دکھائی دے رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی سری لنکا میں کرکٹ سیریز کے لئے تیار ہے۔ اس پیشکش پر پی سی بی نے دورے کو وزیر اعظم کی اجازت سے مشروط کر دیا مگر اب وزیر اعظم نے بھی گرین سگنل دے دیا جس کے بعد کرکٹ کے شائقین کو گھمسان کی جنگ دیکھنے کو ملے گی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ سیریز کے باضابطہ معاملات کب تک طے پاتے ہیں۔ مودی سرکار پھر کوئی رکاوٹ ڈالے گی یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا مگر یہ بات یقینی ہے کہ شائقین کو بوم بوم کے چھکوں اور عرفان کی یارکرز کا بے صبری سے انتظار ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes