جھنگ(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ضلع میں پانچ دسمبر کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کیلئے مجموعی طور پر10 ہزار 533 اہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔سیکورٹی پلان کے مطابق انتہائی حساس پولنگ سٹیشن پر 13 اہلکار ،اے کیٹیگری کے پولنگ اسٹیشن پر 10 اہلکار اور بی کیٹیگری کے پولنگ اسٹیشن پر چھ اہلکار تعینات کئے جائیں گے ۔الیکشن ڈیوٹی کیلئے تعینات کئے گئے سیکورٹی اہلکاروں میں تین 885 کانسٹیبل ،713 ہیڈ کانسٹیبل ،58 سب انسپکٹر و اسسٹنٹ سب انسپکٹر ،26 ڈی ایس پی ،چار ایس پی ،60 کانسٹیبل بطور گن مین ،ایک ہزار 551 رضا کار اور سپیشل پولیس کے تین ہزار 719 اہلکار شامل ہیں ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق الیکشن کے روز پولیس کے علاوہ فوج اور رینجرز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔فوج اور رینجرز مقامی انتظامیہ کی مدد کیلئے موجود رہے گی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئیک ریسپانس فور س کے طور پر کام کرے گی ۔
تحصیل شورکوٹ میں واقع ضلع کونسل کی 20 یونین کونسلوں کے مختلف وارڈ سے 27کونسلر بلا مقابلہ منتخب
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع میں پانچ دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے تحصیل شورکوٹ میں واقع ضلع کونسل کی 20 یونین کونسلوں کے مختلف وارڈ سے 27کونسلر بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔بلا مقابلہ منتخب ہونے والو ں میں یونین کونسل 45 کے وارڈ چار سے عبدالغنی ،یونین کونسل 47 کے وارڈ چھ سے اعجاز احمد ،یونین کونسل 48 کے وارڈ دو سے سید قمر عباس شاہ ،یونین کونسل 48 کے وارڈ پانچ سے محمد آصف ،وارڈ چھ سے غلام یٰسین یونین کونسل 49 وارڈ ایک سے اصغر نوید ،وارڈ دو سے فخر عباس ،وارڈ چار سے شمشیر علی خان اور وارڈ چھ سے محمد رؤف شامل ہیں ۔یونین کونسل 50 وارڈ ایک سے انور سجاد ،وارڈ تین سے محمد جمشید ،وارڈ چار سے غلام رضا ،یونین کونسل 51 وارڈ چار سے خورشید اسلم ،یونین کونسل 51 وارڈپانچ سے محمد حنیف ،یونین کونسل 58 کے وارڈ دو سے محمد علی ،یونین کونسل 59 وارڈ ایک سے عبدالحمید ،وارڈ دو سے مہر عاشق سلطان بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ،بلا مقابلہ منتخب ہونے والے دیگر کونسلروں میں یونین کونسل 60 کے وارڈ پانچ سے ممتاز احمد ،یونین کونسل 60کے وارڈ چھ سے محمد نواز ،یونین کونسل 61 کے وارڈ تین سے عمران خلیل ،یونین کونسل 61 کے وارڈ چھ سے ساجدہ پروین ،یونین کونسل 62 کے وارڈ دو سے ساجد عباس ،یونین کونسل 64 کے وارڈ ایک سے ظفر اقبال ،وارڈ تین سے محمد اختر عباس ،وارڈ چھسے حق نواز شامل ہیں ۔الیکشن کمیشن کے مطابق تمام بلا مقابلہ منتخب ہونے والے کونسلروں کی کامیابی کا حتمی نوٹیفیکیشن پانچ دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بعد جاری کیا جائے گا۔