سب کاپیارا،جنیدجمشیداللہ کوپیاراہوگیا

Published on December 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 424)      No Comments

222
اسلام آباد (یواین پی) جنید جمشید ایک نام نہیں ،ایک ادارے تھا۔ انھوں نے باون سالہ زندگی میں وہ نام کمایا جو ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ اسی کی دہائی میں انھوں نے موسیقی کی دنیامیں قدم رکھا اور پھر اس میدان میں شہرت کی بلندی پرپہنچ گئے۔تقریبا تیس برس قبل جنید جمشید نے دل دل پاکستان گانا گاکرپاکستان کو دنیا بھر میں مشہورکروایا۔اس نغمے میں وہ کشش ہے کہ جب بھی اس کو سنا جائے،جذبہ حب الوطنی تازہ ہوجاتی ہے۔ جنید جمشید نے جب یہ گانا پی ٹی وی کے لیے ریکارڈ کروایا تھا تو انھیں اندازہ بھی نہیں تھا کہ وہ اس قدر مشہور ہوجائیں گے۔ جنید جمشید نے وائٹل سائنزکےنام سے پاکستان کی پاپ میوزک میں سب سے مقبول ترین گروپ بنایا۔اس گروپ نے کئی شہرہ آفاق گانے گائے۔جنید جمشید کو شعیب منصور کا قریبی ساتھ حاصل رہا۔شعیب منصور نے جنید جمشید کے ساتھ مل کر کئی یادگار پروجیکٹس کئے۔شعیب منصور کا شمار پاکستان کے ذہین ترین میڈیا کے افراد میں ہوتاہے۔شعیب نے نوجوان جنید میں وہ ہنر دیکھ لیا جس کو انھوں نے خوب دوام بخشا۔ جنید اور شعیب کی رفاقت نے پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کو نئی سمت دی۔جنید جمشید سے متاثر ہوکر شعیب منصور نے فلم خدا کے لئے کی کہانی بھی لکھی۔ شعیب منصور کی خواہش تھی کہ جنید جمشید اس فلم میں مرکزی کردار اداکریں ۔تاہم جنید کے انکار کے بعد اس فلم میں شان کو مرکزی کردار کے طور پر لیاگیا۔وائٹل سائنزنے تقریبا 15 سال پاکستان کی میوزک انڈسٹری کولاجواب گانے دئیے۔ جنید جمشید کے ساتھ ،شہزادحسن، روحیل حیات ،نصرت حسین اور سلمان احمد نے بھی وائٹل سائنز میں اپنے فن کا لوہا منوایا۔تاہم جنید اور وائٹل سائنز لازم و ملزوم بن گئے تھے۔ جنید جمشید نے 1994 میں خود ایک البم لانچ کیا جس کا نام جنید آف وائٹل سائنزتھا۔ اس البم کے بعد ان کے البمز اس راہ پر اوردل کی بات نے بھی خوب شہرت پائی۔جنید جمشید نے 2004 میں میوزک انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا۔ان کے اس فیصلے پرپوری قوم حیران رہ گئی۔جنید جمشید نے انکشاف کیا تھاکہ ان کے قریبی دوست نے انھیں کئی بار دعوت تبلیغ دی تھی۔مگر وہ ہمیشہ ادھر ادھر ہوجاتےتھے۔ تاہم ایک بار وہ تبلیغ جماعت کے ساتھ منسلک ہوئے تو گویا ان کی دنیا کی بدل گئی۔ کئی ایسے موڑ آئے کہ جنید جمشید ڈگمگائے مگر تبلیغ میں شمولیت نے ان کا ایمان مزید پختہ کردیا۔جنید جمشید نے بارہا کہاکہ وہ موسیقی کے میدان میں وہ سکون نہ حاصل کرسکے جو انھیں تبلیغ کے میدان میں میسر آیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes