بھارتی اقدام سے سعودی حکومت ناراض

Published on November 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 521)      No Comments

llll
جدہ(یواین پی )بھارت نے ایک ایسی حرکت کر دی ہے کہ سعودی حکومت ناراض ہو گئی ہے .بھارت کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے لیبر سسٹم ’ای میگریٹ ‘ پر سعودی حکام نے تشویش کا اظہار کر دیا ہے .بھارت کی وزارت برائے اوورسیز انڈین افیئرز نے رواں سال جون میں ’ای میگریٹ ‘سسٹم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ورکرز کے لئے فراڈ جاب آفرز کا سد باب کیا جا سکے ۔ انڈین ورکرز کے حصول کے لئے پہلے ’ای میگریٹ ‘ ویب سائٹ پر ایمپلائرز اور ریکروٹمنٹ ایجنٹس کی رجسٹریشن لازمی ہو گی اور اپنے معاہدے بھی اس ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے ہونگے کونسل آف سعودی چیمبر کے چیئرمین کانٹریکٹر کمیٹی فہد ال حمادی نے بھارت کی نئی شرائط پر تنقید کرتے ہوئے اسے ناجائز قرار دیا ہے . انہوں نے بھارتی حکومت کے اقدام پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی وزارت محنت سے انڈین ورکرز کےلئے ویزے بند کرنے کا مطالبہ بھی کر دیاہے جس پر جلد فیصلہ متوقع ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes