گزشتہ ہفتے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی

Published on January 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 226)      No Comments


کراچی(یو این پی) عالمی بینک کی مختلف منصوبوں کے ذریعے پاکستان کو آئندہ 3سال میں 10ارب ڈالر کی فنانسنگ کے عندیئے کے باعث گزشتہ ہفتے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر تنزلی کا سامنا رہا۔خام تیل کی عالمی قیمتوں میں وقفے وقفے سے کمی کے سبب حکومت کے درآمدی بل میں 20فیصد کی کمی، ترسیلات زر میں اضافہ روپے کے استحکام کا باعث بنا۔ ہفتہ وارکاروبار میں ڈالر یورو پاونڈ ریال کی قدروں میں کمی کا رحجان غالب رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر64 پیسے گھٹ کر 160.10روپے پر بند ہوئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 45پیسے گھٹ کر160.30 ہوگئی۔ہفتہ وار کاروبار کے دوران برطانوی پاونڈ کے انٹربینک ریٹ 77پیسےگھٹ کر219.19 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر50پیسے گھٹ کر 219.50روپے ہوگئی۔انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر2.41 روپے گھٹ کر193.39روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 1روپے گھٹ کر 194.50روپے ہوگئی۔اسی طرح انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 17پیسے گھٹ کر 42.68روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 10پیسے گھٹ کر 42.65روپے ہوگئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy