عمر اکمل کا ایک رنز ایک لاکھ روپے کا پڑ گیا

Published on December 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 2,184)      No Comments

66
چٹاگانگ(یو این پی)بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں چٹاگانگ وائی کنگز کو جارح مزاج بلے باز عمر اکمل کا ایک رنز ایک لاکھ روپے کا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پچیس سالہ عمر اکمل نے گزشتہ رات ہی انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ جس کے بعد وہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے ساتھ معاہد ے کے تحت چٹاگانگ پہنچے جہاں وقت کی کمی کے باعث چٹاگانگ وائی کنگز کی انتظامیہ نے خصوصی طور پر ڈھاکا سے ہیلی کاپٹر پر چٹاگانگ پہنچایا، 80 ہزار ٹکا ہیلی کاپٹر کا کرایہ دیا گیا (تقریبا ایک لاکھ روپے)، تاہم ان کی محنت ٹیم کے کسی کام نہ آئی اور عمر اکمل محض ایک رن بنا کر پویلین چلتے بنے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آئی پی ایل میں 2008 کے سیزن میں دکن چارجرز کو پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا ہر رن بھی لاکھوں روپے میں پڑا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy