افغان صدر نو دسمبر کو پاکستان آئیں گے

Published on December 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

77
اسلام آباد(یو این پی) وزیراعظم نوازشریف اور افغان صدر کے درمیان پیرس میں ملاقات انتہائی مفید رہی ۔ دفترخارجہ کے مطابق اشرف غنی نو دسمبرکو پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ، افغان صدر نو دسمبر کو اسلام آباد پہنچیں گے ۔اس موقع پر پاکستانی قیادت سے طالبان کےساتھ معطل مذاکرات بحال کرنے پر اہم بات چیت ہوگی ۔اس کےعلاوہ افغان صدرسے بارڈر مینجمنٹ، دہشت گردی کے خاتمے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا ۔وزیراعظم نوازشریف سے افغان صدر اشرف غنی سے پیرس میں دو روز پہلے ملاقات کی تھی ۔ جسے دونوں جانب سے مفید قرار دیا جارہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes