ہارون آباد میں ون ویلنگ کا عذا ب لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگا

Published on June 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

One
ہارون آباد(یواین پی)ہارون آباد میں ون ویلنگ کا عذا ب لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگا ،منچلے نوجوانوں کی ڈی ایس پی آفس کے سامنے سینہ تان کے ون ویلنگ،مقامی پولیس کی کارکردگی صفر ،ڈی پی او بہاولنگر سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ ،قائد اعظم روڈ پر ون ویلنگ کے بخار سے لوگوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے کئی لوگ معذور ہوگئے ہیں اور جان گنوا چکے ہیں چند روز پہلے بھی ٹبہ نولاں مولاں روڈ پر ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کی موٹر سائیکل بے قابوہو کر ایک تاجر حافظ محمد سلمان جنجوعہ کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی اور تاجر سلمان جنجوعہ ون ویلنگ کرنے والے آوار نوجوانوں کی اس جان لیوا حرکت کے باعث زندگی سے محروم ہو گئے ون ویلنگ کرنے والے آوارہ نوجوانوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے مقامی پولیس کسی بھی قسم کی کاروائی سے گریزاں ہے یہ آوارہ گرد نوجوان ڈی ایس پی آفس کے سامنے اور سرکل ہارون آباد کے دونوں تھانوں سے ملحقہ روڈ قائد اعظم روڈ پر بلا خوف وخطر ون ویلنگ کرتے ہیں جس سے ان کی زندگیوں کو بھی خطرہ ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ دوسروں کے لیے نہایت خطرناک صورتحال پیدا کرنے کا سبب ہیں سڑکوں پر لوگوں کی زندگی ون ویلنگ کرنے والوں نے عذاب بنا دی ہے شہریوں محمد عمران ،نبیل فیصل ،محمد یٰسین گل ،مبشر چوہدری ،حافظ دلشاد ،محمد جواد حیدر،محمد شہباز ،محمد علی و دیگر نے ڈی پی او بہاولنگر سے مطالبہ کیا ہے کہ ون ویلنگ کرنے والے آوارہ نوجوانوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes