ملک وقوم کی حفاظت کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں ڈی سی او وہاڑی

Published on December 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 433)      No Comments

ve
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ ملک وقوم کی حفاظت کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں انہوں نے کہا کہ شہیدوں کے لہو سے جلنے والے چراغوں کی روشنی کبھی معدوم نہیں ہوتی اور نہ کبھی کسی شہید کو خون رائیگاں گیا ہے اپنے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے کارناموں کو یاد رکھنا ہماری ذمہ داری ہے یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ہفتہ شہداء کی تقریبات کے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اے ڈی سی رانا سلیم احمد ، ڈی او سی مہر امیر بخش، ٹی ایم او میاں اظہر جاوید ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد اسلم ڈسٹرکٹ آرمڈ سروز بورڈ کے افسران اور پولیس کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے شہید بچے ، پاک فوج اور پولیس کے شہدا ہمارے سر کا تاج ہیں ان شہدا نے اپنے خون سے ایک تاریخ رقم کی ہے جو ناقابل فراموش ہے انہوں نے کہا کہ ہفتہ شہدا کو شایان شان طریقہ سے منایا جائیگا اس حوالہ سے ضلع بھر میں پینا فلیکس ، بینرز اور سٹریمر آویزاں کئے جائینگے اور شہدا کی خدمات کو سراہا جائیگا ہفتہ کا آغاز ٹی ایم اے وہاڑی سے پریس کلب تک ایک واک سے کیا جائیگا ضلع کی تینوں تحصیلوں کے تعلیمی اداروں ،ٹی ایم ایزمیں سیمینارز ، سمیت مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جائیگا آخری روز16دسمبر کو ایک بڑی اور پر وقار تقریب منعقد کی جائیگی جس میں پاک فوج اور پولیس کے شہداء کے اہل خانہ کو بھی مدعو کیا جائیگا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy