نیشنل سیکیورٹی کا تجربہ پاکستان میں ناکام ہوچکا ،رضا ربانی

Published on December 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 414)      No Comments

33
لاہور(یوا ین پی)چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے نیشنل سیکیورٹی کا تجربہ پاکستان میں ناکام ہوچکا ہے، نظام کی مضبوطی کیلئے اداروں میں ڈائیلاگ ضروری ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا قائداعظم کے پاکستان میں رجعت پسندی اورفرقہ وارایت کی کوئی گنجائش نہیں، مشرف کے دور میں نیشنل سیکیورٹی کونسل کا تصور آزمایا جاچکا ہے، پاکستان مزید تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔رضا ربانی نے کہا اداروں کے درمیان ڈائیلاگ کا آغاز لازم ہے، تمام اداروں کو مل کر قومی ترجیحات کا تعین کرنا چاہیے۔ قائد اعظم کا پاکستان جمہوری اور فلاحی ریاست کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes