پولیوکے خاتمہ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں،حکومت پنجاب

Published on December 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 442)      No Comments

index
لاہور(یواین پی)ڈی سی اوزکوانسدادپولیومہم کی نگرانی خودکرنے کاحکم۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پرچیف سیکرٹری خضرحیات گوندل نے صوبہ بھرکے تمام ڈی سی اوزکومراسلہ کے زریعے ہدایت کی ہے کہ وہ 14دسمبرسے شروع ہونے والی انسدادپولیومہم کی خودنگرانی کریں‘ پولیوکے خاتمہ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں جبکہ عوام میں پولیوبارے میں شعوراجاگر کرنے کے لیے متعلقہ محکمے کرداراداکریں ‘اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یاکوتاہی نہ برتی جائے اوررپورٹس بھجوائی جائیں ‘احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes