پنجاب حکومت کابیکری کی روزمرہ کی اشیاء کو پرائس کنٹرول چیکنگ کے دائرہ کارمیں لانے کاحکم

Published on December 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments

index
لاہور(یواین پی)حکومت کابیکری کی روزمرہ کی اشیاء کوبھی پرائس کنٹرول چیکنگ کے دائرہ کارمیں لانے کاحکم۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ بھرکے اضلاع کی ضلعی حکومتوں کوہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع کی بیکریوں کی روزمرہ کی اشیاء کوبھی پرائس کنٹرول چیکنگ کے دائرہ کارمیں لائیں جبکہ دوکلودودھ کے ساتھ ایک کلودودھ فری دینے کے نام پرناقص دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں توازن پیداکرنے کے لیے تمام اضلاع کوقیمتوں کے حقیقت پرمبنی تقابلی جائزہ کی ہدایت بھی کی گئی ہے ذرائع کے مطابق بیکریوں میں بسکٹ، ڈبل روٹی، کیک رس ودیگراشیاء مہنگے داموں فروخت کی شکایات پرحکومت نے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کافیصلہ کیاہے حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes