نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس 11 اگست سے قبل بلانے کا امکان

Published on July 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)عام انتخابات 2018 میں ممکنہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس 6 اگست سے 11 اگست تک بلائے جانے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف 14 اگست سے قبل حکومت سازی کا عمل مکمل کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی 14 اگست کو یوم آزادی کی تقریب نئے وزیراعظم کے ذریعے کرانے کی خواہش مند ہے۔واضح رہے کہ ملکی آئین کے تحت پولنگ ڈے سے 21 دن کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا ضروری ہے۔نو منتخب قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں کامیاب ارکان پہلے دن حلف اٹھائیں گے جبکہ حلف کے بعد ڈپٹی سپیکر اور سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy