صوبہ بھرسے انتہاپسندی کے خاتمہ کے لیے نیاایجوکیشن پلان تیار

Published on December 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

images
لاہور(یواین پی)حکومت نے صوبہ بھرسے انتہاپسندی کے خاتمہ کے لیے نیاایجوکیشن پلان تیارکرلیا۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ داخلہ پنجاب ن صوبہ بھرکے اضلاع سے انتہاپسندی کے خاتمہ کے لیے نیاایجوکیشن پلان تیارکرلیاہے جس میں مدارس کے نصاب میں تبدیلیاں کی جائیں گی نئے ایجوکیشن پلان کومکمل کرنے کے لیے محکمہ اوقاف اورمحکمہ تعلیم پنجاب کی خدمات لی جائیں گی نئے ایجوکیشن پلان کے تحت تمام مدارس کے نصاب کوپرائیویٹ سکولوں کی طرح مانیٹرکیاجائے گااورمدارس میں حکومت کی اجازت کے بغیرکوئی نصاب نہیں پڑھایاجائے گابغیراجازت نصاب پڑھانے والے مدرسوں کی انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس سلسلہ میں حکومت نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے اضلاع کی ضلعی حکومتوں کوبھی آگاہ کردیاہے جنہوں نے عملدرآمدیقینی بنانے کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کوہدایات جاری کردی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes