عمران خان نے پانامہ لیکس کیس کی باقاعدگی سے تیز سماعت پر کل احتجاجی دھرنا موخر کر دیا

Published on November 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 298)      No Comments

22اسلام آباد(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم اور ان کے خاندان کے خلاف سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی باقاعدگی سے تیز سماعت پر آج (بدھ کو) اسلام آباد میں دھرنا موخر کر دیا ہے سپریم کورٹ نے نوازشریف کی تلاشی شروع کردی ہے ،نواز شریف سات ماہ سے بھاگ رہا تھا شہبازشریف سے زیادہ کوئی آدمی بزدل نہیں ہے ساری قوم کی جانب سے سپریم کورٹ کو وزیراعظم سے جواب طلب کرنے پر مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہوں لاک ڈاؤن اور دھرنا کے اعلان کو یوم تشکر میں تبدیل کر دیا ہے مل کر اللہ کا شکر ادا کریں گے پرویزخٹک ،علی امین گنڈہ پور اور صوابی سے نکلنے والے کارکنان مجاہد اور قوم کی ہیروز ہیں سارے پاکستان سے لو گ آج دوپہر دوبجے پریڈ گراؤنڈ پہنچ جائیں جاں بحق کارکنوں کا مقدمہ شہبازشریف کے خلاف درج کرواؤنگاس معصوم بن کے شوبازشریف نے پرویزخٹک کی ٹیلی فون کیاوزیراعلی خیبر پختونخوا نے جواب دیا دعا کرتاہوں شہازشریف وزیراعلی ہوتے ہوئے اس قسم کی شلینگ کا سامنا کر رہے ہوں نہتے کارکنوں کو بزدل شہبازشریف نے تشدد کا نشانہ بنوایا نوازشریف درست طورپرخورشیدشاہ کو کرپٹ قراردے رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی سہ پہر بنی گالہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے دروان ہونے والی کاروائی پر قوم کو مبارکباد دی ہے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ہم آئین قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں وزیراعظم کا قانون کے مطابق احتساب ہوسپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔عمران خان نے کہا کہ اب بدھ کو اظہار تشکر ہو گا پریڈ گراؤنڈ میں دھرنا نہیں جلسہ عام ہوگا دس لاکھ لوگ جمع ہونگے۔ پوری قوم اس بات کی منتظر ہے کہ پانامہ لیکس کیس کا جلد نتیجہ سامنے آئے اس وقت تک کاروائی پر مطمئن ہیں۔حکومت نے ملک و قوم کو سات ماہ ضائع کیے ہیں۔ متحدہ اپوزیشن پانامہ لیکس کے ٹی او آرز پیش کر چکی ہے ۔ بدھ کے احتجاج کی کال کو موخر کر رہے ہیں۔ کرپشن کے خلاف بیس سال کی جدوجہد میں کامیابی کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔پانامہ کے معاملے پر طویل جدوجہد کی۔ ہر حربہ استعمال کیا ہرکوشش کی کہ انصاف مل جائے۔ نیب، ایف بی آر ،ایف آئی اے سے امید لگائی انصاف نہیں ملا مجبوراً عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔عوام میرے ساتھ نکلی ا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ہم نے یہ بھی کوشش کی پارلیمنٹ میں انصاف مل جائے ہم نے دس لاکھ لوگ لاکراسلام آباد لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا اور دو شرائط لگائی نواز شریف استعفیٰ دیں یا تلاشی دیں ۔ملکی تاریخ میں کبھی طاقتور نے اپنی تلاشی نہیں دی۔ کمزور کی تراشی لی جاتی ہے پولیس والے بھی پرانے موٹر سائیکل والے کو روک کر اس سے پیسے لے لیتے ہیں۔ڈاکوؤں کو کوئی نہیں روکنا جمہوریت میں سربراہ مملکت کو جوابدہ ہونا پڑتا ہے صاف شفاف انتخابات کے بغیر جمہوریت کا کوئی تصور نہیں ہے ہم چاہتے ہیں کہ وزیراعظم احتساب کے لیے پیش ہوں۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی ہوئی ہے پرسوں سے نواز شریف کی تلاشی شروع ہو گی۔ نواز شریف سات ماہ سے لوگوں جھانسہ دے رہے تھے اور احتساب سے بھاگ رہے تھے۔نواز شریف بھاگنے کے لیے عمران خان ،جہانگیر ترین،علیم خان، سید خورشید شاہ کو کرپٹ قرار دے دیا تھا ویسے خورشید شاہ کو درست کرپٹ کہا ہے نواز شریف اس کے بارے میں سچ کہہ رہا تھا سب کو کرپٹ قرار دینے والا اپنی تلاشی کے لیے تیار نہ تھا۔نواز شریف سات ماہ سے بھاگ رہا تھا ساری قوم کی جانب سے سپریم کورٹ کو وزیراعظم سے جواب طلب کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں پہاڑیوں اور کانٹے دار جھاڑیوں کو عبور کر کے بنی گالہ پہنچ سب سے زیادہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وزیر خٹک اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جس طرح پرویز خٹک کے ساتھ کارکنوں نے شیلنگ کا سامنا کیا یہ ملک کے مجاہد ہیں پرویز خٹک نے اپنے لیے نہیں ملک اور قوم کے بچوں کے مستقبل کے لیے جدوجہد کی اور کارکن زخمی ہوئے۔ شو بازشریف ،ڈرامہ باز نے پرویز خٹک کو فون کیا میں دونوں شریفوں کو چالیس سال سے جانتا ہوں یہ ظالم ظلم ڈھانے کے بعد معصوم چہرے بنا لیتے ہیں کارکنوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کو پرویز خٹک نے جواب دیا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ وہ وقت آئے جب شہاز شریف اس طرح کی شیلنگ کا سامنا کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ صوابی سے نکلنے والے کارکنوں میں پنجاب پولیس کی شیلنگ سے کارکنان جاں بحق ہوئے ہیں تو اس کا مقدمہ شہباز شریف کے خلاف درج کرواؤ گا سپریم کورٹ ،لاہور ہائی کورٹ ،اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آ گیا ہے۔راستے کھول دو،ناکہ ہٹھادو،کنٹینر اٹھا لو ورنہ ہم خود ناکے ہٹھا دیں گے سوچ رہا ہوں دس لوگ کہاں فٹ ہونگے اور جگہ نہ پہنچ جائیں ۔ وقت آئے گا شہباز شریف کو جیل میں ڈالوں گا۔صوابی سے نکلنے والے کارکنوں پرایسی شیلنگ کی گئی ایسا کوئی دشمن بھی نہیں کرتا پہلے بھی اس کے دامن پر ماڈل ٹاؤن کا خون ہے انہیں شرم آنی چاہیے وہ دن آئے گا یہ جیل میں ہونگے ۔علی امین گنڈا پور جس کی جان کو خطرہ ہے اور ہمارا ایک ایم پی اے طالبان قتل کرچکی ہے اس لئے حفاظتی انتظامات کے ساتھ آیا مگر اس کی گاڑی اور اسلحہ قبضے میں لے کر اس کے گارڈز کو گرفتار کر کے جیل بھیجا میں ڈال دیا گیا علی امین تحریک انصاف کا مجاہد اور ہیرو ہے فکر نہ کرے سب سے حساب ہوگا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes