حکومت کی عدم توجہی کے باعث گاڑیوں میں شہریوں کی جیب کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے

Published on December 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 405)      No Comments

llll
لاہور(یواین پی)ضلعی حکومت کی عدم توجہی کے باعث گاڑیوں میں شہریوں کی جیب کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ بھرکی ضلعی حکومتوں اورپولیس افسران کومسافروں کے تحفظ کویقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی تاہم ضلعی حکومت اورپولیس افسران کی غفلت اورعدم توجہی کے باعث اڈہ خانپور، سکھراڈہ، چوک بہادرپورسمیت ضلع بھرکی تحصیلوں اورنواحی علاقوں کے اڈوں پرچلنے والے مقامی اوردوسرے صوبوں اوراضلاع میں جانی والی ٹرانسپورٹ بسوں، کوچز، ہائی ایس ویگنوں میں شہریوں کی جیبیں کاٹنے کے واقعات معمول بن گئے ہیں روزانہ شہریوں کوجیب کترے نقدی، موبائل فونزسمیت دیگراشیاء سے محروم کردیتے ہیں جبکہ ضلعی حکومت کے اداروں سمیت پولیس افسران شکایات پرکارروائیوں کی بجائے خاموشی اختیارکیے ہوئے ہیں ذرائع کے مطابق گاڑیوں میں شہریوں کی جیبیں کاٹنے والے افرادکوضلعی پولیس، اڈہ مالکان اورضلعی حکومت کے اداروں موٹروہئیکل ایگزامنربرانچ، ٹریفک پولیس اورآر ٹی اے برانچ کے افسران واہلکاران کی مکمل سرپرستی حاصل ہے شہری وسماجی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لے کرکارروائی کرنے کامطالبہ کیاہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اورپولیس ذرائع کے مطابق شہریوں کی شکایات پرجیب کتروں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy