ڈی ایچ کیو وہاڑی کے ڈاکٹرز نے علاج معالجہ کی سہولیات کو بہتر بنانے کا عزم کیا ہے ڈی سی او

Published on December 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments

dcoوہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کے ڈاکٹرز نے عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کا عزم کیا ہے اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ کی زیر صدارت اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر ، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر شاہد سلیم اور تمام سینےئر اور جونےئر ڈاکٹرز لیڈی ڈاکٹرز شریک ہوئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ ڈاکٹرمسیحا ہونے کی وجہ سے نہایت اہم منصب پر فائز ہیں منصب اہم اور بڑا ہونے کے ساتھ ذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے اس لیے آپ مریضوں کے علاج معالجہ کے ساتھ ان کی دلجوئی بھی کریں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی معائنہ ٹیم کے اچانک دورہ کے دوران ٹیم ممبران نے تمام شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے بہتری کے لیے بعض اہم تجاویز دی ہیں جن پرہم سب مل کر تھوڑی سی محنت سے عمل کر کے خدا تعالی اور اس کی مخلوق کے سامنے سرخرو ہوسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ معائنہ ٹیم کی طرف سے چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر خالد محمود، اور ڈاکٹر محمد طارق کی کارکردگی کی تعریف ایک اعزاز کی بات ہے تمام ڈاکٹرز کو ایسے اعزاز کے لیے محنت اور لگن سے فرائض انجام دینا ہوں گے انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی میں تمام ضروری ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اسی طرح ڈائیلسز اور امراض دل وارڈ میں ڈائیلسز اور دل کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لیے ممکنہ دستیاب وسائل کے مطابق مفت ادویات فراہمی شروع کر دی گئی ہے پنجاب حکومت نے مرکزی سطح پر ادویات کا ریٹ کنٹریکٹ کیا ہے جس میں 20 ادویہ ساز معروف کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے تاکہ معیاری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے ریٹ کنٹریکٹ کے تحت ادویات کی خریداری اور فراہمی کے درمیانی عرصہ میں بھی بہترین منیجمنٹ کے ذریعے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کی کوشش کی جائے اجلاس میں لیڈی ڈاکٹر ز کی نشاندہی پر گائنی وارڈ میں سیکیورٹی گارڈ کی فراہمی کی ہدایت کی گئی اجلاس میں ڈاکٹرز نے ہسپتال سے متعلق مسائل کی نشاندہی کی اور بہتری کے لیے تجاویز پیش کیں ڈی سی او نے ان تجاویز کو سراہتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ اور ایم ایس کو فوری اصلاح احوال کی ہدایت کی اجلا س کے دوران ایم ایس نے ادویات کی لوکل پرچیزلوکل میں حائل روکاوٹ کا ذکر کیا تو ای ڈی او فنانس نے بتایا کہ تین کمپنیوں کی طرف سے ایک ہی ریٹ فراہم کیا گیا ہے ہسپتال انتظامیہ تینوں کو ہی ورک آرڈر جاری کرنا چاہتی ہے لیکن انہیں پیپرا حکام سے اس بارے میں رائے لینے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ شفافیت کو برقراررکھا جاسکے اور آڈٹ اعتراضات سے بھی بچنا ممکن ہو سکے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes