امریکہ میں تباہ کن سیلاب، ڈیڑھ لاکھ افراد بے گھر

Published on December 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

3333
واشنگٹن(یواین پی) براعظم جنوبی امریکہ میں پیراگوئے، ارجنٹائن، یوروگوئے، اور برازیل میں گذشتہ نصف صدی میں آنے والے سب سے تباہ کن سیلاب میں ڈیڑھ لاکھ افراد بے گھر جبکہ امریکہ کی مغربی ریاستوں میں طوفان کے نتیجے میں ہلاکتیں کم از کم 26 ہو گئی ہیں۔ جنوبی امریکی ممالک میں حکام کے مطابق تقریبا ڈیڑھ لاکھ افراد کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ النینو کے زیر اثر کئی دنوں سے جاری تیز بارش کے سبب ان ممالک سے گزرنے والی تین اہم دریا طغیانی پر ہیں اور حکام نے اس میں مرنے والوں کی تعداد چھ بتائی ہے۔ پیراگوئے میں ہنگامی صورت حال نافذ کر دی گئی ہے اور تقریبا ایک لاکھ 30 ہزار کو اپنے گھر بار چھوڑ کر بھاگنا پڑا ہے۔ جنوبی امریکہ میں پیرا گوئے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ شمالی ارجنٹائن میں تقریبا 20 ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ برازیل اور یوروگوئے کے سرحدی علاقوں میں آنے والے دنوں خشک موسم کی پیشین گوئی کی گئی ہے لیکن پیراگوئے اور ارجنٹائن میں پانی کے سطح میں مزید اضافے کی بات کہی جا رہی ہے۔ پیراگوئے کے دارالحکومت اسنشیئن میں بہنے والا دریا اپنے بند سے باہر آنے سے صرف ایک فٹ نیچے ہے اور حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے بند ٹوٹنے یا پانی کی سطح میں اضافے کے نتیجے میں وسیع علاقے میں سیلاب کا پانی پھیل جائے گا۔ اور اس سے شہر میں رہنے والے ہزاروں افراد متاثر ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme