وزیر اعظم نواز شریف سے افغان صدر ، ایرانی اور ترک وزراء خارجہ کی ملاقاتیں

Published on December 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 338)      No Comments

777
اسلام آباد(یو این پی) وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر کے درمیان ملاقات،دوطرفہ تعلقات ، افغانستان میں مفاہمتی عمل اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔بدھ کو وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات ، افغانستان میں مفاہمتی عمل اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ان سے باتیں کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران تاریخی بندھنوں میں بندھے ہیں جو مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔ایران کے وزیر خارجہ نے خطے میں امن واستحکام یقینی بنانے کیلئے کانفرنس کی میزبانی کیلئے پاکستان کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ صدر روحانی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ترکی اور ایران کے وزراء خارجہ نے بھی آج اسلام آباد میں ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم سے ملاقات کی۔ دریں اثناء وزیراعظم نواز شریف نے کانفرنس میں شریک مندوبین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔انہوں نے اور افغان صدر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题