بامقصد اور مثبت صحافت سے بہت سے مسائل حل ہو جاتے ہیں ،ایس ایچ او عبدالحکیم

Published on December 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments

abdul-hakim-300x160
عبدالحکیم (یواین پی)بامقصد اور مثبت صحافت سے بہت سے مسائل حل ہو جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او عبدالحکیم شیخ حیدر حسین نے مقامی ہوٹل پر عبدالحکیم کے صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ صحافت کا اصول ہے کہ کسی بھی مواد کی تشہیر سے قبل اسکی مناسب طریقے سے جانچ پڑتال کرلینے سے بہت سے مسائل کے پیدا ہونے سے بچا جا سکتا ہے الیکشن کے دوران ذمہ داری سے صحافتی فرائض سرانجام دینے پرصحافیوں کے کردار کو سراہتا ہوں اور ڈی پی او خانیوال جہانزیب نذیر خان کی جانب سے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں بعدازاں صدر پریس کلب محمد سعید بٹ اورمقامی صحافی منشاء الرحمن چودھری نے خطابات میں کہا کہ ایس ایچ اوانسپکٹر شیخ حیدرحسین کے عبدالحکیم میں تعیناتی سے قبل عوام غیر محفوظ تھے ،ہر طرف خوف و ہراس کی فضا تھی مگر پولیس آفیسر نے جس جانفشانی اور ثابت قدمی سے دن رات ایک کرکے سٹریٹ کرائم کے ساتھ ساتھ بڑے کرائم کو کنٹرول کیا ہے اسکی علاقہ ہٰذامیں اس سے قبل مثال نہیں ملتی کرائم کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون جارہی رہے گا،رہنماؤں نے کہا کہ صحافیوں کے اعزاز میں ایسی تقریب کے انعقاد کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا،عشائیہ میں امجد علی امجد ایڈووکیٹ ،عبدالرؤف عاقب،سید عتیق مہتاب،یامین یاور شفیق بٹ،شفیع خان نکیانہ،زبیراحمد ظہیر،فیصل جاوید ،خالد میؤ،نوید اعظم پاشا،چودھری جان شہزاد،دلشاد احمد،شہباز احمد،شاہد اقبال چودھری،قاری عبدالحمید،جاوید خان،پرویز آفتاب،ڈاکٹر یوسف نوناری،راشد محمود ،ادریس ثانی،جام طاہر،عمران حلیم ،اقبال حسووآنہ،عبدالخالق ہراج،محمدسہیل ایڈووکیٹ،نذیر شاہ،وارث علی سہو،مرزا اظہر و دیگر نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy