اشیائے خوردونوش کو اعتدال پر رکھنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ڈی سی او وہاڑی

Published on December 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 530)      No Comments

DALIN 1
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کو اعتدال پر رکھنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جائز منافع تاجر کا حق اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی قابل گرفت ہے یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اے ڈی سی رانا سلیم احمد ، ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی ، ڈی او لیبر کاشف عزیز، اور دیگر افسران انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی ، راؤ خلیل احمد ، صارفین کی نمائندہ خواتین صبوحی حسن ، عظمی سلیم ، نوشین ملک ، شریک تھیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہاشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اترا چڑھاؤ کے پیش نظر تاجروں اور صارفین کے مفادات کے یکساں طور پر تحفظ کے لیے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس بلایا جاتا ے جس میں تاجروں ، صارفین کے نمائندوں اور سرکاری افسران کی باہمی مشاورت سے اشیائے کی قیمتیں طے کی جاتی ہیں جو قیمتیں طے کی جاتی ہیں اس پر عمل درآمد کرانا تاجر تنظیموں کی پہلی ترجیح ہونا چاہیے تاکر تنظیموں کی ناکامی پر ہی انتظامیہ کو پرائس مجسٹریٹس کے اختیارات کو بروئے کار لانا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی اجلا س میں مختلف دالوں اور بڑے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ چاولکی قیمت میں کمی کی منظوری دی گئی اجلاس میں انجمن قصاباں کے صدر نے نشاندہی کی کہ جانور منڈی میں ٹھکیدار ریت اور پرالی کے لیے زائد رقم وصول کر رہا ہے جبکہ جن کے پاس پرالی یا ریت پہلے سے موجود ہوتی ہے ان سے بھی زبردستی رقم وصول کی جا ری ہے جس پر ڈی سی او ناصر جمال ہوتیانہ نے اے ڈی سی رانا سلیم احمد کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی انجمن قصاباں کے صدر نے پل 48سے بننے والی سڑک کی وجہ سے جانوروں کی سلاٹر ہاؤس میںآمدورفت میں مشکل کی وجہ سے وٹرنری آفیسر کی موجودگی میں پل 48پر جانور ذبح کرنے کی اجازت مانگی جس پر ڈی سی او نے ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی کو اس بارے میں اقدامات کرنے کی ہدایت کی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog