وزیراعظم محمد نواز شریف کی ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف سے ملاقات‘

Published on December 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 489)      No Comments

222
دونوں رہنماؤں کا دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال
اشک آباد (یوا ین پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف کو غیرجانبدار کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی۔ وزیراعظم نے تاپی منصوبے میں پیش رفت پر ترکمانستان کے صدر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاپی منصوبے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئے گی اور خطے میں کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں بھی مدد دے گا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترکمانستان کے صدر کو پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ ترکمانستان کے صدر نے کانفرنس میں شرکت پر وزیراعظم محمد نواز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا اور یقین دلایا کہ تاپی منصوبہ بروقت مکمل کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy