بورے والا،شادی شدہ شخص کی پرسرار ہلاکت

Published on July 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

بورے والا(یواین پی)شادی شدہ شخص کی پرسرار ہلاکت،کمرے میں چھت سے لٹکتی نعش ملی، ورثاءکا اسکی بیوی پر مبینہ طور پر آشناءسے ملکرخاوند کو قتل کرنے کا الزام،پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرکے کاروائی شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں 197/ ای بی کے رہائشی غلام نبی نامی شخص جسکی نعش کمرے میں چھت سے لٹکتی ہوئی ملی جسکی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ گگومنڈی نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا،اسکی بیوی نیلم بی بی کے مطابق اس نے خودکشی کی ہے جبکہ غلام نبی کے ورثاءکے مطابق نیلم نے مبینہ طور پر اپنے آشناءنعیم شیخ سے ملکر اسے قتل کرنے کے بعد نعش چھت سے لٹکا کر خودکشی کا ڈرامہ رچایا ہے تاہم پولیس نے اس پرسرار ہلاکت پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题