فرانسیسی ماہر تعلیم سارہ فرگوسن کا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیپس بوریوالا وہاڑی کا دورہ

Published on December 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 490)      No Comments

index
وہاڑی( یواین پی)فرانس کی ماہر تعلیم سارہ فرگوسن نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیپس بوریوالا وہاڑی کا دورہ کیا اس دوران ڈاکٹر ساجد محمود ندیم نے انہیں یونیورسٹی کورسز اور علاقہ کے کاشتکاروں کو فراہم کی جانے والی زرعی مشاورت کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں سارہ فرگوسن نے فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک سب کیمپس وہاڑی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلبا کوتعلیمی وظائف فراہم کرے گا اسی طرح اس علاقہ کے کاشتکاروں کو جدید زرعی تقاضوں سے ہم آہنگ کر نے کے لیے آرگینک فارمنگ کی تربیت فراہم کی جائیگی تاکہ زراعت کو فروغ حاصل ہو سکے اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے نہوں نے کہا کہ پاکستان میں زراعت کے فروغ کے لیے حالات سازگار اور مواقع موجو ہیں صرف فنی تربیت اور جدید طریقہ کاشت کی جانب قدم بڑھانے سے زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے اس موقع پر پر نسپل ڈاکٹر اسحاق، ڈاکٹر ساجد محمود ندیم نے بھی خطاب کیا رانا سلیم اور رجسٹرار نوید الرحمن بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题