کوئٹہ میں سرد ہوائیں ،درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا ،سوئی گیس غائب ہوگئی

Published on November 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 480)      No Comments

index
کوئٹہ/گلگت/مالاکنڈ(یو این پی)وادی کوئٹہ میں سرد ہواوں کے باعث کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا ،سردی کی شدت بڑھتے ہی شہر کے بیشتر علاقوں سے سوئی گیس غائب ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ میں رات گئے چلنے والی سرد ہواوں کے باعث کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا ہے۔دوسری جانب سردی کی شدت بڑھتے ہی شہر کے بیشتر علاقوں سے سوئی گیس غائب ہوگئی ، پرنس روڈ ، ،نیو الگیلانی روڈ ،بروری اور سریاب کے علاقوں سے گیس پریشر کے بالکل ختم ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں ۔گلگت بلتستان ، مالا کنڈ ڈویژن کے بعض علاقوں میں ہونے والی بارش اور برف باری سے سردی بڑھ رہی ہے جس سے زلزلہ متاثرین کی پریشانیوں میں اضافہ ہورہاہے۔ گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش اور بر ف باری سے نظام زندگی متاثر ہے ۔ لوئر دیر ، پاراچنار سمیت دیگر علاقوں میں زلزلہ متاثرین کی مشکلات بھی بڑھ رہی ہیں ۔ شدید سردی میں گھر کی چھت سے محروم افراد نے جلانے کی لکڑیوں کا استعمال بڑھادیا ہے ۔ چمن ، پشین ، زیارت ، مسلم باغ سمیت شمالی بلوچستان کے دیگر علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ دو روز موسم سرد اور خشک رہے گا ۔گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی چار ریکارڈ کیاگیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme