فلم نگر سے

Published on November 19, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 562)      No Comments

\"Amna
فیشن انڈسٹری نے مجھے نام اورمقام دیا اچھی کہانی والی فلم میں کام کروں گی آمنہ الیاس
لاہور(یواین پی )پاکستان فیشن انڈسٹری کی سْپرماڈل اور اپنی بہترین فنکارانہ صلاحیتوں سے فلم بینوں کی توجہ کا مرکز بننے والی اداکارہ آمنہ الیاس کی نئی فلم ’’گڈ مارننگ کراچی‘‘ امریکہ میں ہونے والے ’’ساؤتھ ایشئن فلم فیسٹیول‘‘ میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
اس موقع پرفلم کی پوری ٹیم آئندہ ماہ نیویارک روانہ ہوگی جب کہ فلم کو آئندہ برس پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق فلم میں آمنہ الیاس مرکزی کردارکرتی دکھائی دیں گی جب کہ ان کے مدمقابل پاکستانی نڑاد برطانوی ماڈل اور اداکارعطاء یقوب ہوں گے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ صبا پرویز، سویرا ندیم، چائلڈ اسٹارآفاق اوریاسرشامل ہیں۔ دوسری جانب فلم کی ڈائریکٹر صبیحہ سومرہیں جواس سے پہلے بھی یورپ، امریکہ اوردیگرممالک میں ہونے والے فلم فیسٹیولز کے لیے فلمیں ڈائریکٹ کرچکی ہیں جب کہ انھوں نے پاکستان کے لیے آسکر حاصل کرنے والی ڈاکومنٹری فلم ’’سیونگ فیس‘‘ کو پروڈیوس بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ ’’گڈ مارننگ کراچی‘‘ اس سے قبل یورپی ممالک میں ہونے والے’’ گوٹے برگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ‘‘ اور’’سان فرانسیکو فلم فیسٹیول‘‘میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہے۔اس موقع پرساؤتھ ایشیئن ممالک کی مزیدفلمیں بھی فیسٹیول میں دکھائی جائیں گی اس لیے خاصا سخت مقابلہ ہوگا مگر ہم سب اپنے کام سے بہت پْرامید ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں آمنہ الیاس نے بتایا کہ فیشن انڈسٹری نے مجھے نام اورمقام دیا اس لیے فیشن انڈسٹری کوچھوڑنا توممکن نہیں ہے لیکن جب بھی کوئی اچھی فلم آفرہوگی میں اداکاری کے جوہرضرور دکھاؤں گی۔ میرے نزدیک فلم کی کہانی اور میرا کردار معنی رکھتا ہے ، فلم کمرشل ہویا آرٹ اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہمارے پڑوسی ملک بھارت کی فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی دیپکاپڈوکون سمیت دیگرماڈلز آج بالی وڈ پر راج کررہی ہیں۔ پاکستان فیشن انڈسٹری میں بھی بہت سی خوبصورت ماڈلز ہیں جن کواگر اچھے کردار آفرکیے جائیں توفلموں کی کامیابی میں اہم کردارادا کرسکتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کرداروں میں حقیقت کارنگ بھرنے کا فن سب سے مشکل ہے، جس کو یہ فن آجائے اسی کوورسٹائل فنکار پکارا جاتاہے۔ خواہش ہے کہ چیلنجنگ کرداروں میں حقیقت کے رنگ بھرکراپنی منفرد پہچان بناؤں۔

سنی دیول کی نئی فلم کے گانے کی وڈیو جاری کردی گئی
ممبئی(یواین پی )ڈھائی کلوکے ہاتھ والے ڈائیلاگ سے بالی ووڈ میں منفرد پہچان بنانے والے سنی دیول بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں، جن کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم \”سنگھ صاحب دی گریٹ\” کے نئے گانے کیساتھ ساتھ اسکے ڈائیلاگ پروموز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔کمار کے تحریر کردہ\”جب مہندی لگ لگ جاوے\”کے بولوں پر مبنی اس گانے کو معروف پلے بیک سنگر شریا گھوشال اورسونو نگم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کا میوزک آنند راج آنند نے ترتیب دیا ہے۔ہدایتکارانیل شرما کی اس فلم میں سنی دیول کیساتھ امریتا راؤ،یوروشی روٹیلا،پرکاش راج،جانی لیور اور انجلی ابرول اہم کردار ادا کررہے ہیں۔انوج شرما کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کا میوزک معروف موسیقار انو ملک نے کمپوز کیا ہے جو22نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

فنکار کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اسے ایسا کردار ملے جس میں اداکاری کا مارجن ہو ۔ثناء
لاہور(یواین پی)لالی وو ڈ سٹار ثناء نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کیلئے لکھنے والوں کو اپنی تحریروں میں نئے اور اچھوتے کردار تخلیق کرنے چاہئیں جبکہ اسکے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا حصول بھی نا گزیر ہو گیا ہے ‘ ہمارے اردگرد ایسے بہت سے موضوع ہیں جنہیں کہانی کی شکل دیکر عوام کو سینما آنے تک مجبور کیا جا سکتا ہے۔ کسی بھی فنکار کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اسے ایسا کردار ملے جس میں اداکاری کا مارجن ہو۔ایسا نہیں ہو سکتا کہ مجھے کسی بھی کردار کی پیشکش ہو تو میں اسے قبول کر لوں

پاک بھارت مل کر فلم انڈسٹری کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں مہیش بھٹ
کراچی(یواین پی)ممتاز بھارتی فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ اس ماہ کے آخری ہفتے میں پاکستان آئینگے جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ ہندوپاک مشترکہ فلم سازی کے حوالے سے بھی متعدد پاکستانی فنکاروں اورفلم ڈائریکٹرز سے ملیں گے۔تفصیلات کے مطابق ہندوپاک مشترکہ فلم سازی کے حوالے سے کئی برس سے بات کی جارہی ہے کسی حدتک ماضی میں اس پراجیکٹ پرکام بھی کیاگیامگرکسی نہ کسی وجہ سے ہمیشہ یہ خواب بس خواب ہی رہ جاتا ہے گزشتہ دنوں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی اداکارشکتی کپور،جوہی چاولہ،تاپسی پنو،شتھروگھن سنہا،ڈمپل کپاڈیہ نے بھی ہندوپاک مشترکہ فلم سازی کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا مگر بعد میں یہ باتیں سیاست دانوں کی طرح بے رنگ ثابت ہوئیں۔اسی سلسلے کی کڑی کودوبارہ جوڑنے کے لیے مھیش بھٹ اس ماہ کے آخرمیں پاکستان کادورہ کرینگے اس دورے میں انکا مرکز لاھور ہوگا جب کہ اس کے علاوہ وہ کراچی اوراسلام آبادبھی جائینگے۔ مھیش بھٹ کاکہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح اس باربھی بہت سی امیدیں لے کرپاکستان آرہا ہوں کوشش ہوگی کہ تمام فلم اورڈرامہ ڈائریکٹرزسے ملاقاتیں کروں اورہندوستان ،پاکستان کی مشترکہ فلم سازی کے حوالے بات کروں ہندوستان میں ہمارے ڈائریکٹرزاس معاملے کوسنجیدگی سے لے رہے ہیں اگردونوں ممالک کے فنکارآپس میں ملکرکام کرینگے توفلم انڈسٹری کوفائدہ ہوگا۔

اداکارہ انجلینا جولی کے خیراتی کاموں کا اعتراف، اعزاز آسکر ایوارڈ دیا گیا
لاس اینجلس(یواین پی)ہالی وڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی کو ان کے خیراتی اور فلاحی کاموں کے اعتراف میں گزشتہ روز اعزازی آسکر ایوارڈ دیا گیا۔ہالی وڈ میں ہفتے کے روز منعقدہ گورنرز ایوارڈز کی تقریب میں انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر اپنی والدہ جو 2007ء میں کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں، کا ذکر کرتے ہوئے انجلینا جولی آبدیدہ ہو گئیں۔انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے مجھے پیار دیا، اعتماد دیا اور سب سے بڑھ کر وہ کہتی تھیں کہ اگر میری زندگی دوسروں کے کام نہیں آتی تو اس کے کوئی معنی نہیں ہیں۔ انھی کی بدولت میں دوسروں سے متعلق اپنی ذمے داریوں کا ادراک کرنے کے قابل ہوئی۔

دیپیکا اور رنویر کی رام لیلا نے تین دن میں 50 کروڑروپے کمالئے
ممبئی(یواین پی )دیپیکا اور رنویر کی رام لیلا لوگوں کو بھاگئی،تین دن میں فلم باکس آفس سے 50 کروڑروپے کماگئی۔ فلم کی کامیابی نے دیپیکا کو بالی وڈ کی نمبر ون ہیروئن بنادیا ہے ، اس سال ان کی فلمیں دنیا بھر میں 800 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہیں ، یہ اعزاز آج تک کسی ہیرو نے بھی حاصل نہیں کیا۔

سنی دیول کا ڈھائی کلو کا ہاتھ فلم پروڈیوسر پر پڑتے پڑتے رہ گیا
ممبئی(یواین پی )بھارتی فلم اسٹار سنی دیول ویسے تو کافی ٹھنڈے مزاج کے حامل ہیں، ان کے ڈھائی کلو کے ہاتھ سیتو کروڑوں لوگ واقف ہیں تاہم اس کا استعمال وہ کم ہی کرتے ہیں لیکن معاوضے کے عدم ادائیگی پر ان کا یہ ہاتھ فلم پروڈیوسر پر پڑتے پرٹے رہ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم پروڈیوسر مہیندر دھریوال نے سنی دیول کو اپنی فلم ’’بھیاجی سپرہٹ ‘‘ میں کاسٹ کیا تھا تاہم معاہدے کے مطابق مہیندر نے سنی کو معاوضے کی عدم ادائیگی نہ کی جس پر انہوں نے فلم کی ڈبنگ میں حیل و حجت سے کام لینا پڑا، مہیندر جب سنی دیول کو منانے ان کے دفتر پہنچے تو انہوں نے معاوضے کی ادائیگی کے بعد ڈبنگ کی شرط رکھی اور کہا کہ اگر انہیں رقم نہ دی تو وہ اسے اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے اسے ریلیز کردیں گے معاملہ زبانی جھگڑے سے بڑھ کر ہاتھا پائی تک پہنچ گیا تاہم وہاں موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کرادیا۔مہیندر دھریوال معاملے کو عدالت میں لے جانا چاہتے تھے تاہم فلم کے ہدایتکار نیرج پاتھک اور ایکشن ڈائریکٹر ٹینوورما نیانہیں ایسا کرنے سے روکتے ہوئے سنی دیول کوان کی رقم ادا کرنے اور جلد از جلد فلم کو مکمل کرنے کی کا مشروہ دیا، جس کے بعد مہیندر دھریوال رقم کا انتظام کرنے میں جْت گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy