نیشنل ایکشن پلان سے دہشتگردی کم ہوئی،اعجاز الحق

Published on December 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 379)      No Comments

03
آرمی پبلک سکول کے واقعہ نے سیاسی و فوجی قیادت میں اتحاد و اتفاق پیدا کیا
اسلام آباد (یوا ین پی) مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول کے واقعہ نے سیاسی و فوجی قیادت میں اتحاد و اتفاق پیدا کیا‘ دھرنے کی سیاست ختم کرائی‘ نیشنل ایکشن پلان سے دہشتگردی کم ہوئی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں اعجاز الحق نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ابھی ہم 1971ء کے 16 دسمبر کو نہیں بھولے تھے کہ گزشتہ سال 16 دسمبر کو ایک اور بدترین واقعہ پیش آگیا۔ اس واقعہ نے سیاسی و فوجی قیادت میں اتحاد و اتفاق پیدا کیا۔ دھرنے کی سیاست ختم کرائی۔ نیشنل ایکشن پلان سے دہشتگردی کم ہوئی۔ کراچی میں فوج بھیجنے کا مطالبہ ایم کیو ایم نے کیا۔ آج اس کے راستے میں مشکلات پیدا کی جارہی ہیں۔ جنوبی پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کافی کارروائیاں کی گئیں۔ نفرت آمیز مواد روکا گیا۔ اس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ یہ آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme