آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، نفیسہ شاہ

Published on December 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 701)      No Comments

04
قوم اس وقت ہی ہمیں پرعزم سمجھے گی کہ جب نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد مکمل طور پر ہو
اسلام آباد (یوا ین پی) پیپلز پارٹی کی رکن نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پر حملہ پاکستان کے دل پر حملہ تھا‘ ہم ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں‘ قوم اس وقت ہی ہمیں پرعزم سمجھے گی کہ جب نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد مکمل طور پر ہو۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں سانحہ پشاور پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رکن نفیسہ شاہ نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پر حملہ پاکستان کے دل پر حملہ تھا‘ ہم ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں‘ پوری قوم کی آواز تھی کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنی ہے‘ اس کے بعد قومی قیادت یکجا ہوگئی اور نیشنل ایکشن پلان کی تشکیل ہوئی۔اس کے بعد دہشت گرد کو صرف دہشت گرد قرار دینے پر اتفاق ہوا۔ قوم اس وقت ہی ہمیں پرعزم سمجھے گی کہ جب نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد مکمل طور پر ہو۔ دہشتگردی کے واقعات میں ضرور کمی آئی ہے۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد ہم تسلیم کرتے ہیں کہ قومی یکجہتی سامنے آئی تاہم اس اختلافی بیانات سے اس اتحاد کو نقصان پہنچا ہے۔ سانگھڑ میں مسلم لیگ فنکشنل نے ہماری پرامن ریلی پر حملہ کیا اس کا الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت نوٹس لے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes