پتوکی،شہر میں مچھلی چکن پکوڑوں سموسوں اور چپس کے استعمال میں کراچی کا ناقص معضر صحت اور غیر معیاری گھی کا استعمال جاری

Published on January 4, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

پتوکی (یواین پی/محمد رضوان طارق)شہر میں مچھلی چکن پکوڑوں سموسوں اور چپس کے استعمال میں کراچی کا ناقص معضر صحت اور غیر معیاری گھی کا استعمال جاری۔شہری بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔تفصیلات کے مطابق اس وقت پتوکی میں جگہ جگہ مچھلی چکن پکوڑوں سموسوں۔رول اور چپس کے سٹال لگ گئے ہیں اور اس کی تیاری میں ناقص معضر صحت اور غیر معیاری کراچی والہ گھی اور غیر معیاری مصالحہ جات استعمال کیے جا رہے ہیں۔جسکو کھانے سے بچے بوڑھے جوان اور خواتین مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔مقابلہ بازی کے رجحان میں دوکاندار کم سے کم ریٹ میں یہ کھانے پینے کی اشیاء فروخت کر رہے ہیں۔جو کہ سرا سر زیادتی اور ناانصافی ہے۔مگر انھیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے عوامی سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے اسٹنٹ کمشنر پتوکی اور ڈپٹی کمشنر قصور سے فوری نوٹس لینے اور غیر معیاری گھی اور مصالحہ جات استعمال کرتے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes